بَابُ مَا جَاءَ فِي قَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ الطَّعَامِ وَبَعْدَمَا يَفْرُغُ مِنْهُ
باب:ان دعاؤں کے بیان میں جو حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم کھانا کھانے سے پہلے اور کھانا کھانے کے بعد پڑھا کرتے تھے
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُوسَى قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ : حَدَّثَنَا هِشَامُ نِالدَّسْتُوائِيُّ ، عَنْ بُدَيْلِ نِ الْعُقَيْلِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ أُمِّ كُلْثُومٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ فَنَسِيَ أَنْ يَذْكُرَ اللَّهَ تَعَالَى عَلَى طَعَامِهِ فَلْيَقُلْ : بِسْمِ اللَّهِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ.
ترجمہ: حضرت ام المؤمنین(میری امی) عائشہ رضی اللہ عنہافرماتی ہیں کہ حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا: جب کوئی شخص کھاناکھائے اورکھاناشروع کرنے سے پہلے بسم اللہ پڑھنا بھول جائے تو درمیان میں جب بھی یاد آئے ” بِسْمِ اللَّهِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ“ پڑھ لے۔
زبدۃ:
1: اس باب میں امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ نےکئی اورروایات بیان فرمائی ہیں :
حدیث نمبر1: حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھےکہ آپ کی خدمت میں کھاناپیش کیاگیا۔ میں نےایساکھاناکبھی نہیں دیکھاکہ جوشروع کرتے وقت توبہت زیادہ بابرکت ہواورکھاناختم ہونےکےوقت بالکل بےبرکت ہوگیاہو۔اس لیےمیں نے حیران ہوکرحضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھاکہ یہ کیسے ہوگیا؟توآپ نے ارشاد فرمایا: ہم نے تو کھانا بسم اللہ کے ساتھ شروع کیا تھا مگر بعد میں ہمارے ساتھ ایک ایساآدمی شریک ہوگیاجس نے کھاناکھایا مگراللہ تعالیٰ کانام نہیں لیا (یعنی بسم اللہ نہیں