بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ شَرَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
باب: حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے پینے کی چیزوں کےبیان میں
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مَّعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَانَ أَحَبَّ الشَّرَابِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحُلْوُ الْبَارِدُ.
ترجمہ:حضرت ام المؤمنین(میری امی) عائشہ رضی اللہ عنہافرماتی ہیں کہ حضرت پاک صلیاللہ علیہ وسلم کو پینے کی سب چیزوں میں میٹھی اور ٹھنڈی چیزبہت پسند تھی۔
زبدۃ:
1: حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں کھانے کاخاص اہتمام نہیں ہوتا تھا۔ جو میسر ہوتا اسی کو تناول فرمالیاکرتے تھے۔ البتہ میٹھے اور ٹھنڈے پانی کاخاص اہتمام تھا۔”سقیا“ جوکہ مدینہ منورہ سے کئی میل کےفاصلہ پرہےوہاں سےمیٹھاپانی حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے لایاجاتاتھا۔
2: حضرت امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ نےایک دوسری روایت نقل فرمائی ہے جس کا خلاصہ یہ ہےکہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں اور خالد بن ولید رضی اللہ عنہ حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ام المؤمنین(میری امی) حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھرگئے(حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا رشتے میں ان دونوں کی خالہ لگتی تھیں)وہ ایک برتن میں دودھ لائیں۔ حضرت پاک صلی اللہ علیہ و سلم نے اس میں سے نوش فرمایا، میں آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کے دائیں جانب تھا اور خالد بن ولیدبائیں جانب تھے تو حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پینے کاحق توتیراہے(کیونکہ تودائیں جانب ہے)اگرتوخوشی سے چاہےتوخالدبن ولید کواپناحق دےدے(کیونکہ وہ تجھ سے بڑاہے) میں نے عرض