4: حضرت ابوالہیثم رضی اللہ عنہ کی بیوی بھی ماشاءاللہکیا بہترین مشیر ثابت ہوئیں کہ اپنی مشقت کی ذرا پروا نہ کی بلکہ خاوند کو فوراً غلام آزاد کرنے کا مشورہ دیا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر عمل نہ کرسکیں۔
اللہ تعالیٰ ہم کو بھی اتباع نصیب فرمائیںاور ہر مسلمان کو ایسی بیوی عنایت فرمائیں۔
حدیث: ایک لمبی حدیث ہے جس میں حضرت عتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ کا جملہ بھی ہے کہ لوگو! میں نے اپنے آپ کو اس حالت میں بھی دیکھا کہ میں ان سات آدمیوں میں سے ایک ہوں جو اسوقت حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔اس وقت ہمارے پاس کھانے کے لیے کوئی چیز نہ تھی سوائے درختوں کے پتوں کے جن کو کھانے سے ہمارے جبڑے زخمی ہو گئے تھے۔
حدیث : حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اسوقت اللہ کے راستے میں خوفزدہ کیا گیاجب کہ میرے ساتھ اور کوئی نہ تھا، اور مجھے اللہ کی خاطر اس وقت ایذا ء پہنچائی گئی جس وقت کسی بھی دوسرے شخص کوتکلیف نہیں پہنچائی گئی، اور مجھ پر تیس دن اور رات ایسے گزرے ہیں کہ ان میںمیرے اور بلال کے لیے کوئی چیز ایسی نہ تھی جسکو کوئی زندہ مخلوق کھا سکے سوائے اس چیز کے جو بلال کی بغل میں رکھی ہوئی تھی۔
زبدۃ:
یہ واقعہ مکی زندگی کے تبلیغی سفر کا ہے جس میں حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ حضرت بلال رضیاللہ عنہ ہوں گے۔خوف اور تکلیف دینے دلانے کا مطلب یہ ہے کہ بیت اللہ اور چار محترم مہینوں؛ رجب ، ذوالقعدہ، ذو الحجہ اور محرم کا مشرکین مکہ بھی احترام کرتے تھے، اپنے قاتل تک کو کچھ نہ کہتے تھے مگر حضرت پاک