دو باطنی مشیر بھی دیتے ہیں، ایک ان میں سے نیکی کا حکم دیتا ہے اور برائی سے روکتا ہےجبکہ دوسرا مشیر اسمیں خرابی پیدا کرنے میں کسر نہیں چھوڑتا،جو شخص برے مشیر سے بچا لیا گیا وہ حقیقت میں برائی سے محفوظ ہوگیا۔
زبدۃ:
1: حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم، حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا ایک ہی وقت میں گھر سے باہر تشریف لانا اور وجہ کا بھی تینوں میں ایک ہی ہونا یہ آپس کے شدید قلبی تعلق کی علامت ہے۔کہتے ہیں:
دلرابدلراہےاست
[ترجمہ: دل کو دل سے تعلق ہوتا ہے]
2: حضرت ابوالہیثم رضی اللہ عنہ کا حضرتپاک صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت عالیہ میں ہر قسم کی پکی ہوئی اور پکنے کے قریب کھجوریں پیش کرنا یہ علامت ہے حضرت کے ساتھ شدید محبت کی کہ یہ حضرت ہر قسم کی پسند کریں اور تناول فرمائیں کیونکہ ہر شخص کی اپنی پسند ہوتی ہے، کوئی پکی کھجوریں اور کوئی پکنے کے قریب کھجوروںکو زیادہ پسند کرتا ہے۔
3: تنگدستی کے زمانہ میں کھجوریں، ٹھنڈا پانی اور ٹھنڈا سایہ ملنے پر حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد فرمانا کہ ”ان نعمتوں کے بارے میں بھی تم سے قیامت کے دن سوال ہوگا“ بڑا ہی قابلِ غور اور توجہ طلب مسئلہ ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں آخرت کی فکر نصیب فرمائیں اور تیاری کی توفیق دیں۔ ہم تو ہر وقت آسودہ حال ہونے کے باوجود جس طرح نعمتوں کا استعمال کرتے بلکہ ضائع کرتے ہیں بس اللہ تعالیٰ ہی ہمیں اپنی جناب کے فضل و کرم سے آخرت کے سوال و جواب اور حساب وکتاب سے بچا کر اپنے عذاب سے محفوظ فرمائیں۔آمین