چینی میں افاقہ ہوتا ہے۔ نیرخالی پیٹ میں ہوا بھرنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ نیز پیٹ خالی ہونے کی صورت میں کمر جھک جاتی ہےاور کبڑا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔
حدیث:
حضرتابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم ایسے وقت میں گھر سے باہر تشریف لائےجس وقت آپ عموماً گھر سے نہ نکلتے تھے اور نہ ہی اس دوران کوئی دوسرا شخص آپ سے ملاقات کے لیے آتا تھا۔ اسی دوران حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ بھی حاضر ہوئے۔ حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ابوبکر! آپ کیسے آئے؟ انہوں نے عرض کیا کہ آپ سے ملاقات کی غرض سے تاکہ آپ کے چہرہ انور کی زیارت کروں اور آپ کو سلام عرض کروں۔ زیادہ دیر نہ گزری تھی کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ بھی آگئے۔ حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے بھی آنے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے جواب دیا کہ بھوک کی شدت نے باہر آنے پر مجبور کردیا۔ حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ بھوک تو میں بھی محسوس کر رہا ہوں۔ پھر یہ تینوں حضرت ابو الہیثم بن التیھان انصاری رضی اللہ عنہ کے باغ پر تشریف لے گئے۔ یہ صحابی اہلِ ثروت لوگوں میں سے تھے۔ ان کا کھجوروں کا بڑا باغ تھا اور بکریاں بھی بہت زیادہ تھیں مگر ان کے پاسخادم کوئی نہ تھا اس لیے گھر کا کام خود ہی کرنا پڑتا تھا۔جب یہ حضرات ان کے گھر پہنچے تو پتا چلا کہ وہ تو گھر والوں کے لیے میٹھا پانی لینے کے لیے گئے ہوئے ہیں۔ ابھی تھوڑی دیر ہی گزری تھی کہ حضرت ابوالہیثم بھی مشکیزہ کو بڑی مشکل سے اٹھائے ہوئے واپس آگئے اور عرض کرنے لگے: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں۔ پھر اپنے مہمانوں کو اپنے باغ میں لے گئے۔ ان کے لیے چٹائی بچھائی اور کھجور کے درخت سے ایک خوشہ توڑ کر لے آئے اور حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کردیا۔ حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے