حد مفید، مبارک اور ضروری ہے کہ عشقِ مصطفیٰصلی اللہ علیہ و سلم اور اتباعِ سنت کے بغیر کامیابی و کامرانی نا ممکن ہے۔ احقر کو رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں اعتکاف کی وجہ سے پورا مسودہ پڑھنے کا موقع نہیں ملا، مختلف مقامات کو دیکھنے کے بعد آقا کریمصلی اللہ علیہ و سلم فداہ روحی و ابی و امی کے ثناء خوانوں کے دفتر میں نام لکھوانے کے لیے چند سطریں لکھوا رہا ہوں۔
اللہ کریم یہ کتاب پڑھنے سننے والوں کے لیے اسوہ حسنہ اپنانے کا ذریعہ بنائے اور حضرت مولانا زید مجدہ کو ظاہری اور باطنی کمالات سے مالا مال فرماتے ہوئے ان کے لیے صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین بجاہ النبی الکریمصلی اللہ علیہ و آلہ ا صحابہ اجمعین.
/
29-رمضان المبارک 1437ھ