اللہ کے رسول کی موجودگی میں (اس طرح) رو رہی ہو؟ باندی نے عرض کیا: حضور! آپ بھی تو رورہے ہیں۔ آپ نے فرمایا:(یہ رونا ممنوع نہیں ) بلکہ یہ تو اللہ کی رحمت ہے (کہ بندہ کے دل کو نرم فرماویں۔ کیونکہ آپ کے آنسوجاری تھےمگر زوردار آواز سے نہیں رو رہے تھے) بے شک مؤمن بندہ ہر حال میں خیر میں ہی ہوتا ہےحتیٰ کہ خود اسکی جان اسکے جسم سے نکل رہی ہوتی ہے تب بھی وہ اس حال میں اللہ تعالیٰ کی حمد اور تعریف ہی کرتا ہے۔
زبدۃ:
محدثین اور مؤرخین کی تحقیق یہ ہےکہ حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ میں آپ کی کسی صاحبزادی یا نواسی کا بچپن میں انتقال نہیں ہوا بلکہ آپ کے دو نواسے ایسے ہیں جو بچپن میں فوت ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا کا بیٹاعبداللہ بن عثمان تھا دوسرا حضرت فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا کا بیٹامحسن تھا۔ اس لیے راوی کو غلطی لگ گئی ہے۔ حدیث کے الفاظ ”بنت لہ“(یعنی آپ کی بیٹی) نہیں بلکہ ”ابن بنت لہ“ (یعنی آپ کانواسہ)ہیں۔
حدیث : حضرت ام المؤمنین (میری امی) عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضرت عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ جب فوت ہوئے تو حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم نےان کی پیشانی کو بوسہ دیا۔اس وقت آپ کی مبارک آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے۔
زبدۃ :
حضرت عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے دودھ شریک بھائی تھے۔ بڑے پرہیز گار اور عبادت گزار تھے۔ حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مکہ سے مدینہ ہجرت کی۔ جب شراب حلال تھی تب بھی نہ