حضرت مولانا مفتی سیف اللہ حقانی مروت مدظلہ
رئیس دار الافتاء جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک
باسمہ تعالیٰ
الاخ المحترم مولانا محمد الیاس گھمن زید مجدہ کی کتاب شرح شمائل ترمذی ”زبدۃ الشمائل“ کی صورت میں میرے سامنے ہے۔ یہ محنت جیل کے زمانہ اسیری کی ہے۔ ”شمائل ترمذی“ پر ہر زمانہ میں محنت ہوئی اور کتب لکھی گئیں اور موجودہ زمانہ کییہ قابل قدر محنت حضرت مولانا محمد الیاس گھمن زید مجدہ کے حصہ میں آئی اور مولانا موصوف نے خوب شرح و تشریح کرتے ہوئے ”شمائل ترمذی“ کا حق ادا کیا ہے۔
ان شاء اللہ یہ کتاب اساتذہ کرام اورطلبہ عظام کے لیے بہت مفید رہے گی۔ اللہ تعالیٰ موصوف کی یہ محنت اور کاوش قبول کر کے زادِ آخرت بنائے اور مولانا موصوف کو اس جیسی کتاب کی طرح اور کتابیں لکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
فقط والسلام
/
29 شوال 1437ھ
4- اگست 2016ء