شیخ القرآن و الحدیث حضرت مولانا نور الہادی زید مجدہ
مدیر دار العلوم تعلیم القرآن شاہ منصور ضلع صوابی
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الحمد للہ و کفیٰ وسلامٌ علیٰ عبادِہ الَّذِین اصْطفیٰ و بعد!
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عشق و محبت ایمان کا حصہ ہےاور اس عشق و محبت کے حوالے سے یہ امت مرحومہ بحمداللہ بہت ہی زرخیز رہی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال وافعال کا کیا کہنا! امت کے علماء و صلحاءنے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نشست و برخاست، ان کا حلیہ مبارکہ، ان کے اخلاق کریمانہ غرض ہر حوالے سے آپ علیہ السلام کی مکمل تصویرِ حیات امت کے سامنے کماحقہ پیش کی ہے۔
مذکورہ بالا پہلو سے خدمت ”شمائل نبوی“ کہلاتی ہے۔ الحمد للہ اسی سلسلہ میں مولانا محمد الیاس گھمن صاحب کی کتاب ”زبدۃ الشمائل“علماء وطلباء کے لیے عام فہم ہونے کے ساتھ مفید ثابت ہو گی۔
بندہ کو دیکھنے کی فرصت تو نہیں ملی البتہ تصدیق کنندہ حضرات کی تصدیقات پر اعتماد کرتے ہوئے یہ چند سطور حوالہ قرطاس ہیں۔ اللہ تعالیٰ یہ کتاب اپنی بارگاہ میں قبول فرما کر امت کے لیے نافع بنائیں۔
/
11- ذو القعدہ1437ھ
15- اگست 2016ء