ہے کہ وہ بہت سے مشکل مسائل عام الفاظ میں ایسے بیان فرماتے ہیں کہ ہر عام شخص سطحی علم والا بھی اسے اچھی طرح سمجھ جاتا ہے۔ اس شرح شمائل ”زبدۃ الشمائل“ کو اللہ تعالی قبولیت سے سر فراز فرمائے اور حضرت مولانا گھمن صاحب کے لیے اسے صدقہ جاریہ مقبولہ بنائے اور برادرانِ اسلام کو اس مبارک کتاب سے مستفید و مستفیض ہونے کی توفیق عطا فرمائے اور اسے حضور اقدس صلی اللہ علیہ و سلم کی سچی محبت اور پختہ قلبی تعلق پیدا ہونے کا ذریعہ مبارکہ بنائے اور ہر حال و ہر عمل میں حضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی کامل اتباع کی توفیق دے کر دونوں جہاں کی خیروں سے سرفراز فرمائے آمین۔
وصلی اللہ تعالیٰ علیٰ خیر خلقہ و سید رسلہ و خاتم أنبیائہ سیدنا و حبیبنا وقرۃ أعیننا و نبیناومولانا محمدنِ النبی الامی الکریم وعلی آلہ وأصحابہ وأزواجہ وأتباعہ اجمعین و بارک وسلم تسلیماً کثیراً کثیراً.
کتبہ الفقیر الی رحمۃ ربہ الکریم
/
شب اتوار
7 رمضان المبارک 1437ھ
بمطابق12 جون 2016ء