فضیلۃ الشیخ حضرت مولانا عبد الحفیظ مکی دامت برکاتہم
امیر انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ۔ مکہ مکرمہ
اَلْحمدُللہِ وحدَہ وَالصلاۃُ والسلامُ علیٰ منْ لَّا نبیَّ بعدَہ وعلیٰ آلہ واصحابِہ وازواجِہ وأتباعِہ اَجمعین.
امابعد!محب مکرم متکلم اسلام حضرت مولانا محمد الیاس گھمن مدظلہ العالی نے اس سیاہ کار کو اپنی کتاب ”زبدۃ الشمائل“ شرح شمائل الترمذی کا مسودہ عنایت فرمایا کہ اس کا مطالعہ کر کے تقریظ لکھوں۔ اس لیے اس سیاہ کار نے اس کا مطالعہ کیا اور اس مبارک کتاب پر تقریظ اپنی خوش قسمتی سمجھ کر لکھنا شروع کردی۔
ہمارے شیخ برکۃ العصر شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلوی ثم المدنی قدس سرہ العزیز ہمیشہ اہل علم حضرات کو شمائل ترمذی اور اس کی شرح خصائل نبوی کے بہت اہتمام سے مطالعہ کی تاکید فرماتے تھے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہر امر میں ہر مسلمان کے لیے اسوہ حسنہ ہیں۔
حضرت شیخ قدس سرہ کی شمائل ترمذی کی شرح خصائل نبوی بہت مبارک اور علمائے کرام کے لیے انتہائی مفید وموثر تھی۔ الحمد للہ بہت حضرات نے اس سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور اس کے فیوض سے خوب مستفیض ہوئے۔
حضرت مولانا محمد الیاس گھمن صاحب نے اپنی اس مختصر شرح میں اس بات کا اہتمام کیا ہے کہ عوام مسلمان اس سے پورا پورا فائدہ حاصل کر سکیں۔ اسلیے انکا مقدمہ میں ارشاد ہے کہ ”یہ کتاب خالص عوام الناس کے لیے ہے،اس لیے اس میں عوامی زبان استعمال کی گئی ہے،پوری کتاب میں شاید ہی کوئی ایسا مقام آیا ہو جہاں کوئی اصطلاحی لفظ استعمال کیا گیا ہو۔“
اللہ تعالیٰ نے حضرت مولانا گھمن صاحب کویہ بھرپور صلاحیت عطا فرمائی