چھٹی عورت نے کہاکہ میراخاوند کھاتاہےتوسب کچھ چٹ کرجاتاہےاور جب پیتا ہے تو سب چڑھاجاتاہے،جب لیٹتاہےتواکیلاہی کپڑے میں لیٹ جاتاہےاور کسی کی طرف ہاتھ نہیں بڑھاتاکہ اسکا حال معلوم کرسکے۔
زبدۃ:
اس عورت کے بیان میں تعریف بھی ہوسکتی ہےاور مذمت بھی۔ مذمت تو ترجمہ سے ظاہر ہےاور اگر تعریف ہوتومطلب یہ ہےکہ اسکے گھر میں وسعت ہےہرقسم کے کھانے کھاتاہے،تمام قسم کے مشروبات پیتاہے،بے فکر ہوکر سوتاہے، کسی کے کپڑے میں ہاتھ ڈال کرکسی اور کوپریشان نہیں کرتااور کسی کی طرف ہاتھ نہیں بڑھاتایعنیوہ نہ گالی گلوچ کرتاہےاور نہ کسی کی عزت پر حملہ کرتاہے۔
ساتویں عورتنے کہاکہ میراخاوندصحبت سے عاجز اور بےوقوف ہے،دنیاکی ہربیماری اس میں ہے(جب ناراض ہو) تو بداخلاق ایسا کہ سرپھوڑ دےیاہاتھ ٹانگ توڑدےیادونوں ہی کر گزرے۔
زبدۃ:
اس نے اپنے خاوندکی خوب مذمت کی ہے۔
آٹھویں عورت نے کہاکہ میراخاوندخرگوش کی طرح نرم ہےاور زعفران کی خوشبوکی طرح مہکتاہے۔
زبدۃ:
اس عورت نے اپنے خاوند کی تعریف کی ہے اور خوب کی ہے۔
نویں عورت نے کہامیراخاوند بلند ستونوں والا، بڑی راکھ والا،لمبے قد والا،مجلس کے قریب والاہے۔ اس عورت کانام ناشرہ بنت اوس ہے۔