صاحب حفظہ اللہ کو جنہوں نے ”شمائل ترمذی“ کی ضروری ابحاث کو ”زبدۃ الشمائل“ کے عنوان سے جمع فرمایا۔ مؤلف موصوف کا انداز بیان سادہ، سلیس اور عام فہم ہے جس کی وجہ سے یہ مجموعہ اہل علم کے علاوہ عوام کے فہم اور ادراک سے بھی بعید نہیں اور عام اردو خواں بھی اس سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
عامۃ المسلمین کو اس بات کا حریص ہونا چاہیے کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بیان کردہ احکام و آداب کی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے طبعی و عادی طریقوں کو بھی اپنائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت اور عادات دونوں انسانیت کے لیے معراج کا درجہ رکھتی ہیں۔ اللہ تعالی امت مسلمہ کو اسکی توفیق نصیب فرمائے اور اس سلسلے میں مصروفِ عمل تمام اہل علم اصحاب دعوت اور مردان میدان کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین۔
وصلی اللہ و سلم علیٰ سیدنا محمد و علیٰ آلہ و صحبہ اجمعین.
والسلام
/
یکم رمضان المبارک1437ھ
بمطابق 7 جون 2016ء