حضرت مولانا ڈاکٹر عبد الرزاق اسکندر مدظلہ
نائب صدر وفاق المدارس العربیہ پاکستان
مرکزی امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
مہتمم جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی
الحمد للہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علی سید الانبیاء والمرسلین وعلی الہ وصحبہ اجمعین. اما بعد!
اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس کو علی الاطلاق ”اسوہ حسنہ“ ( بہترین نمونہ) قرار دیا ہے۔ جس طرح آپ کے اقوال وافعال تشریعی امور کا درجہ رکھتے ہیں اسی طرح آپ کی طبعی عادات مبارکہ بھی سلامتی فطرت کا ایسا نمونہ ہیں کہ جن کو اپنانا مسلمان کو انسانیت کے اونچے درجات سے ہم آہنگ بنا دیتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ آپ کے تشریعی اقوال و افعال کی طرح طبعی امور بھی محفوظ و منقول ہیں اور انسانیت کو اپنے مقام رفیع تک لے جا نے کے لیے مینارہ نور ہیں۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے طبعی و عادی طور طریقوں کو محفوظ کرنے کا امتیازی کام امام محمد بن عیسی ترمذیرحمہ اللہ نے ”شمائل ترمذی“ کے نام سے انجام دیا ہے جو آپ کی معروف کتاب جامع ترمذی کے تتمہ و تکملہ کے طور پر آ پ کی کتاب کا حصہ ہے۔”شمائل ترمذی“ کی اردو عربی میں مختلف مفید شروحات بھی موجود ہیں جو ایک مسلمان کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خصائل و شمائل سے روشناس کرانے کا بہترین سامان ہیں مگر اکثر کتابو ں کا انداز بیان خالص علمییا تحقیقی ہونے کی وجہ سے عام قاری کے استفادے سے ذرا بعید محسوس کیا جاتا ہے۔
اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطاء فرمائے مؤلف گرامی مولانا محمد الیاس گھمن