Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 1 - یونیکوڈ

86 - 493
ایام ولیالیھا]٩١[ (٩) ومن ابتدأ المسح وھو مسافر ثم اقام فان کان مسح یوما ولیلة او اکثر لزمہ نزع خفیہ وان کان اقل منہ تمم مسح یوم و لیلة]٩٢[ (١٠) ومن لبس الجرموق فوق الخف مسح علیہ]٩٣[(١١) ویجوز المسح علی الجوربین الا ان یکونا 

تین رات۔  
وجہ  مقیم نے ایک دن ایک رات پورا کرنے سے پہلے سفر کیا تو حدث قدم پر سرایت کرنے سے پہلے مسافر بن گیا اس لئے مدت اب لمبی ہو کر مسافر کی مدت پر عمل کرے گا یعنی جب سے مسح شروع کیا تھا اس وقت سے تین دن تین رات تک پورا کرے گا۔اور اگر ایک دن اور ایک رات پوراہو جاتا تو حدث قدم پر سرایت کر جاتا اب وہ اٹھے گا نہیں ۔اب تو پاؤں کھول کر دھونا ہی ہوگا۔ اس صورت میں تین دن پورا نہیں کر سکتا  اصول  حدث قدم پر سرایت کرنے سے پہلے مدت کا حکم بدل سکتا ہے۔ سرایت کرنے کے بعد نہیں۔
]٩١[(٩)کسی نے مسح شروع کیا اس حال میں کہ وہ مسافر تھا پھر مقیم ہو گیا، پس اگر ایک دن ایک رات مسح کر چکا ہے یا اس سے زیادہ کر چکا ہے تو اس پر دونوں موزوں کو کھولنا لازم ہے۔ اور اگر اس سے کم ہے تو ایک دن ایک رات پورا کرے گا۔  
وجہ  مسافرت کی حالت میںہو تب ہی تین دن مسح کرے گالیکن اگر درمیان میں مسافرت کی حالت ختم ہو گئی تو مقیم کی مدت ایک دن ایک رات ہی پر اکتفاء کرے گا۔ اب اگر ایک دن پورا کر چکا ہے یا اس سے زیادہ پورا کر چکا ہے تو موزہ کھول کر پاؤں دھوئے گا اور ایک دن ایک رات پورا نہیں کیا ہے تو ایک دن ایک رات پورا کرے گا۔کیونکہ مقیم تو اخیرا بھی ہے ہی۔
]٩٢[(١٠) جس نے جرموق کو موزے کے اوپر پہنا تو اس پر مسح کرے گا۔  
وجہ  جرموق یا موق اس موزے کو کہتے ہیں جو اچھے موزے کی حفاظت کے لئے اس کے اوپر پہنتے ہیں۔تو گویا کہ دونوں موزے ہی ہیں۔ اس لئے جرموق پر مسح کر سکتا ہے  
نوٹ  جرموق پر مسح کرنے کے لئے وہی شرائط ہیں جو موزے پر مسح کرنے کے لئے ہیں (٢) حدیث میں ہے عن انس بن مالک ان رسول اللہ ۖ کان یمسح علی الموقین والخمار (الف) (سنن للبیھقی، باب المسح علی الموقین، ج اول، ص ٤٣٢،نمبر ١٣٦٨ ابوداؤد شریف، باب المسح علی الخفین،ص ٢٣ نمبر ١٥٣) اس حدیث سے ثابت ہے کہ آپۖ نے جرموق پر مسح فرمایا۔  
فائدہ  امام شافعی کے نزدیک جرموق پر مسح کرنا جائز نہیں ہے۔وہ فرماتے ہیں کہ قدم کا بدل موزہ ہے اور اب موزہ کا بدل جرموق بنے یہ بدل کا بدل ہو گیا جو صحیح نہیں ہے۔ہم جواب دیتے ہیں کہ دونوں موزے مل کر ایک ہی موزہ دو طاق والا ہو گیا اس لئے جائزہے۔  
لغت  جرموق اور موق  :  موزے پر جو موزے حفاظت کے لئے پہنتے ہیں اس کو جرموق یا موق کہتے ہیں۔
]٩٣[(١١)جائز ہے مسح جوربین پر، اور نہیں جائز ہے مگر یہ کہ دونوں مجلدین ہوں یا دونوں منعلین ہوں۔اور صاحبین فرماتے ہیں جوربین پر مسح 

حاشیہ  :  (الف) آپۖ جرموق اور عمامہ پر مسح کیا کرتے تھے (خمار کا ترجمہ یہاں عمامہ ہے)

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ( کتاب الطھارة ) 35 1
3 ( باب التیمم ) 73 2
4 (باب المسح علی الخفین) 82 2
5 (باب الحیض) 90 2
6 (باب الانجاس) 101 2
7 (کتاب الصلوة) 113 1
8 (باب الاذان) 121 7
9 (باب شروط الصلوة التی تتقدمھا) 127 7
10 (باب صفة الصلوة) 134 7
11 (باب قضاء الفوائت) 192 7
12 (باب الاوقات التی تکرہ فیھا الصلوة) 195 7
13 (باب النوافل) 200 7
14 (باب سجود السھو) 209 7
15 (باب صلوة المریض) 216 7
16 (باب سجود التلاوة) 221 7
17 (باب صلوة المسافر) 226 7
18 (باب صلوة الجمعة) 238 7
19 (باب صلوة العدین ) 250 7
20 ( باب صلوة الکسوف) 259 7
21 ( باب صلوة الاستسقائ) 263 7
22 ( باب قیام شہر رمضان) 265 7
23 (باب صلوة الخوف) 268 7
24 ( باب الجنائز) 273 7
25 ( باب الشہید) 291 7
26 ( باب الصلوة فی الکعبة) 295 7
27 ( کتاب الزکوة) 298 1
28 (باب زکوة الابل ) 303 27
29 (باب صدقة البقر ) 308 27
30 ( باب صدقة الغنم) 312 27
31 ( باب زکوة الخیل) 314 27
32 (باب زکوة الفضة) 322 27
33 ( باب زکوة الذھب ) 325 27
34 ( باب زکوة العروض) 326 27
35 ( باب زکوة الزروع والثمار ) 328 27
36 (باب من یجوز دفع الصدقة الیہ ومن لایجوز) 337 27
37 ( باب صدقة الفطر) 347 27
38 ( کتاب الصوم) 354 1
39 ( باب الاعتکاف) 378 38
40 ( کتاب الحج ) 383 1
41 ( باب القران ) 426 40
42 ( باب التمتع ) 433 40
43 ( باب الجنایات ) 442 40
44 ( باب الاحصار ) 471 40
45 ( باب الفوات ) 478 40
46 ( باب الھدی ) 481 40
Flag Counter