(باب شروط الصلوة التی تتقدمھا)
]١٥٩[(١)یجب علی المصلی ان یقدم الطھارة من الاحداث او الانجاس علی ما قدمناہ
]١٦٠[ (٢) ویستر عورتہ]١٦١[ (٣)والعورة من الرجل ما تحت السرة الی الرکبة
( باب شروط الصلوة التی تتقدمھا )
ضروری نوٹ شروط : شرط کی جمع ہے۔ وہ فرائض جو نماز سے پہلے ادا کئے جائیں۔ جو فرائض نماز کے اندر لازم ہیں ان کو ارکان کہتے ہیں۔ جیسے مصلی کا بدن پاک ہونا۔ یہ شروط چھ ہیں (١) بدن پاک ہونا حدث اور نجس دونوں سے (٢) جگہ پاک ہونا (٣) کپڑا پاک ہونا (٤) ستر عورت ہونا (٥) نماز کی نیت کرنا (٦) قبلہ کی طرف متوجہ ہونا۔ تفصیل آگے آرہی ہے۔
]١٥٩[(١) واجب ہے نماز پڑھنے والے پر کہ پہلے پاکی حاصل کرے حدث سے اور نجس سے جیسا کہ پہلے ہم نے بیان کیا۔
تشریح حدث کی دو قسمیں ہیں ۔حدث اصغر جیسے وضو کرنے کی ضرورت ہو اور حدث اکبر جیسے غسل کرنے کی ضرورت ہوجیسے جنابت ہو یا حیض یا نفاس سے پاک ہوئی ہو ۔ تو مصلی کو ان دونوں حدثوں سے پاک ہونا ضروری ہے۔ حدث اصغر سے پاک ہو نے کی دلیل یہ آیت ہے واذا قمتم الی الصلوة فاغسلوا وجوھکم وایدیکم الی المرافق الخ (آیت ٦ سورة المائدة ٥) اور حدث اکبر سے پاک ہونے کی دلیل یہ آیت ہے وان کنتم جنبا فاطھروا (آیت ٦ سورة المائدة ٥) اور نجس سے پاک ہونے کی دلیل یہ آیت ہے وثیابک فطھر (آیت ٤ سورة المدثر ٧٤)ظاہر ہے کہ کپڑے میں نجس لگی ہوتی ہے اس لئے نجس سے پاک ہونے کی دلیل اس آیت میں موجود ہے ۔ اس حدیث سے بھی اس کا پتہ چلتا ہے یا عمار انما یغسل الثوب من خمس من الغائط والبول والقیء والدم والمنی (دار قطنی ، باب نجاسة البول والامر بالتنزہ منہ ج اول ص ١٣٤ نمبر ٤٥٢) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ بدن ،کپڑا اور مکان ان نجاستوں سے پاک ہوناضروری ہے۔باقی تفصیل با ب الانجاس میں دیکھیں۔
]١٦٠[(٢) مصلی اپنا ستر عورت کرے۔
وجہ آیت میں ہے یا بنی آدم خذ وازینکم عند کل مسجد (الف)( آیت ٣١ سورة الاعراف٧)اور حدیث میں ہے عائشة قال رسول اللہ ۖ لا تقبل صلوة حائض الا بخمار (ب) (ترمذی شریف ، باب ماجاء لا تقبل صلوة المرأة الحائض الا بخمار ص ٨٦ نمبر ٣٧٧ابواب الصلوة ابو داؤد شریف ، باب المرأة تصلی بغیر خمار ص ١٠١ کتاب الصلوة نمبر ٦٤١) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ نمازی کو ستر ڈھانکنا ضروری ہے۔
]١٦١[(٣)مرد کا ستر ناف کے نیچے سے گھٹنے تک ہے اور گھٹنا ستر ہے نہ کہ ناف۔
تشریح گھٹنا ستر میں داخل ہے اور ناف ستر میں داکل نہیں ہے اس لئے نماز میں ناف کھل جائے تو نماز نہیں ٹوٹے گی۔لیکن اگر گھٹنا کا چوتھائی
حاشیہ : (الف) اے بنی آدم ہر نماز کے وقت زینت اختیا کرو (یعنی ستر ڈھانکو) (ب) آپۖ نے فرمایا بالغہ عورت کی نماز نہیں قبول کی جاتی مگر دو پٹہ سے۔