Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 1 - یونیکوڈ

85 - 493
]٨٨[(٦) وینقض المسح ما ینقض الوضوء وینقض ایضا نزع الخف]٨٩[(٧) ومضی المدة فاذا مضت المدة نزع خفیہ و غسل رجلیہ وصلی ولیس علیہ اعادة بقیة الوضوئ]٩٠[(٨) ومن ابتدأ المسح وھو مقیم فسافر قبل تمام یوم ولیلة مسح تمام ثلاثة 

]٨٨[(٦) مسح کو توڑتی ہے وہ چیزیں جو وضو کو توڑتی ہیں اور موزے کا کھل جانا بھی۔  
وجہ  جن حدثوں سے وضو ٹوٹتا ہے ان حدثوں سے مسح بھی ٹوٹ جائے گا اور دو بارہ موزہ پر مسح کرنا ہوگا۔ البتہ موزہ کھول کر پاؤں دھونے کی ضرورت نہیں ہے۔کیونکہ مسح وضو کا بعض حصہ ہے اس لئے جس سے وضو ٹوٹے گا اس سے مسح بھی ٹوٹ جائے گا ۔لیکن موزہ پاؤں سے نکل جائے تو تو دونوں موزے کھول کر پاؤں دھونا ہاگا۔  
وجہ  مسئلہ نمبر ٤ میں حدیث گزر چکی ہے کہ موزہ کھلنے سے دوبارہ پاؤں دھونا ہوگا۔اگر ایک پاؤں کا موزہ کھل گیا تو دونوں پاؤں کو دھونا ہوگا ۔ کیونکہ ایک موزہ پر مسح کریں اور دوسرے پاؤں کو دھوئیں اس طرح غسل اور مسح ایک وظیفہ میں جمع نہیں کر سکتے۔ دونوں پر مسح کریںگے یا دونوں کو دھوئیںگے۔ حدیث سے بھی اس کا پتہ چلتا ہے (٢) عن مغیرة بن شعبة قال غزونا مع رسول اللہ ۖ فامرنا بالمسح علی الخفین ثلاثة ایام ولیالیھا للمسافر ویوما و لیلة للمقیم مالم یخلع (الف) (سنن للبیھقی، باب من خلع خفیہ بعد ما مسح علیھما ،ص٤٣٤، نمبر ١٣٧٦ مصنف ابن ابی شیبة،٢٢١ فی الرجل یمسح علی خفیہ ثم یخلعھا ،ج اول، ص ١٧٠، نمبر ١٩٦٠) مالم یخلع سے پتہ چلتا ہے کہ موزہ پاؤں سے کھل جائے تو دوبارہ پاؤں دھونا ہوگا۔
]٨٩[(٧) اور مدت کا گزرنا بھی مسح توڑتا ہے۔پس جب مدت گزر جائے تو دونوں موزوں کو کھولے اور دونوں پاؤں کو دھوئے اور نماز پڑھے۔اور اس پر باقی وضو کو لوٹا نا لازم نہیں ہے۔  
وجہ  اوپر کی کئی حدیثوں میں گزر چکا ہے کہ مقیم کے لئے ایک دن ایک رات اور مسافر کے لئے تین دن اور تین رات مدت مسح ہے۔ پس یہ مدت مسح پر گزر جائے تو مسح کا وقت ختم ہو جائے گا۔ کیوںکہ موزہ حدث کے لئے مانع تھا ۔وقت گزرنے پر مانع ختم ہو گیا اور حدث پاؤں کے اندر سرایت کر گیا اس لئے موزہ کھولنا ہوگا اور پاؤں دھونا ہوگا۔ پس اگر پہلے سے وضو موجود ہے تو صرف پاؤں دھولے باقی وضو کو لوٹانا لازم نہیں ہے۔البتہ لوٹا لے تو اچھا ہے (٢)مسئلہ نمبر٤ کی حدیث میں یہ گزرا ہے کہ  فینزعھما قال یغسل قدمیہ (ب)  (سنن للبیھقی،نمبر ١٣٧٠ ) جس کا مطلب یہ تھا کہ صرف دونوں قدموں کو دھونا لازم ہے ۔پورا وضو لوٹانا لازم نہیں ہے۔  
لغت  نزع  :  نکالے۔
]٩٠[(٨)کسی نے مسح شروع کیا اس حال میں کہ وہ مقیم تھا پھر ایک دن ایک رات پورا ہونے سے پہلے سفر شروع کیاتو مسح کرے گا تین دن

حاشیہ  :  (الف) حضورۖ نے ہمیں حکم دیا کہ موزے پر مسح کرنے کا تین دن تین رات مسافر کے لئے اور ایک دن ایک رات مقیم کے لئے جب تک موزہ نہ کھولے (ب) دونوں موزے کو کھولیں۔ فرمایاکہ دونوں قدموں کو دھوئے گا۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ( کتاب الطھارة ) 35 1
3 ( باب التیمم ) 73 2
4 (باب المسح علی الخفین) 82 2
5 (باب الحیض) 90 2
6 (باب الانجاس) 101 2
7 (کتاب الصلوة) 113 1
8 (باب الاذان) 121 7
9 (باب شروط الصلوة التی تتقدمھا) 127 7
10 (باب صفة الصلوة) 134 7
11 (باب قضاء الفوائت) 192 7
12 (باب الاوقات التی تکرہ فیھا الصلوة) 195 7
13 (باب النوافل) 200 7
14 (باب سجود السھو) 209 7
15 (باب صلوة المریض) 216 7
16 (باب سجود التلاوة) 221 7
17 (باب صلوة المسافر) 226 7
18 (باب صلوة الجمعة) 238 7
19 (باب صلوة العدین ) 250 7
20 ( باب صلوة الکسوف) 259 7
21 ( باب صلوة الاستسقائ) 263 7
22 ( باب قیام شہر رمضان) 265 7
23 (باب صلوة الخوف) 268 7
24 ( باب الجنائز) 273 7
25 ( باب الشہید) 291 7
26 ( باب الصلوة فی الکعبة) 295 7
27 ( کتاب الزکوة) 298 1
28 (باب زکوة الابل ) 303 27
29 (باب صدقة البقر ) 308 27
30 ( باب صدقة الغنم) 312 27
31 ( باب زکوة الخیل) 314 27
32 (باب زکوة الفضة) 322 27
33 ( باب زکوة الذھب ) 325 27
34 ( باب زکوة العروض) 326 27
35 ( باب زکوة الزروع والثمار ) 328 27
36 (باب من یجوز دفع الصدقة الیہ ومن لایجوز) 337 27
37 ( باب صدقة الفطر) 347 27
38 ( کتاب الصوم) 354 1
39 ( باب الاعتکاف) 378 38
40 ( کتاب الحج ) 383 1
41 ( باب القران ) 426 40
42 ( باب التمتع ) 433 40
43 ( باب الجنایات ) 442 40
44 ( باب الاحصار ) 471 40
45 ( باب الفوات ) 478 40
46 ( باب الھدی ) 481 40
Flag Counter