Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 1 - یونیکوڈ

67 - 493
آدمی نزح جمیع ما فیھا من المائ(٥١) وان انتفخ الحیوان فیھااو تفسخ نزح جمیع ما فیھا صغر الحیوان اوکبر(٥٢) وعدد الدلاء یعتبر بالدلو الوسط المستعمل للآبار فی البلدان(٥٣) فان نزح منھا بدلو عظیم قُدِّرما یسع من الدلاء الوسط احتسب بہ (٥٤) وان کانت البئر معینا لا ینزح ووجب نزح ما فیھا اخرجو مقدار ما فیھا من الماء ۔
 
حین سقط نزع منھا عشرون دلوا فان اخرج حین مات نزع منھا ستون دلوااو سبعون دلوا فان تفسخ فیھا نزح منھاماء ھا فان لم تستطیعوا نزح مائة دلوو عشرون و مائة(مصنف عبد الرزاق ، باب البئر تقع فیہ الدابة ج اول ص ٨٢ نمبر ٢٧٤ مصنف ابن ابی شیبة ،١٩٨ فی الفارة ، تقع فی البئر ١٤٩،نمبر ١٧١٤)
(٥١) اگر جانور کنویں میں پھول جائے یا پھٹ جائے تو پورا پانی نکالا جائے گا جانور چھوٹا ہو یا بڑا۔
  وجہ  (١) پھولنے اور پھٹنے کے زمانے تک نجاست پورے کنویں میں پھیل جاتی ہے اس لئے چھوٹا جانور ہو یا بڑا جانور ہو پورے کنویں کا پانی نکالا جائے گا(٢) اوپر حضرت علی کا قول گزرا کہ کہ چوہا گر جائے اور پھول پھٹ جائے تو تو پورا کنواں نکالا جائے گا ۔
 لغت  انتفخ  :  پھول جائے۔  تفسخ  :  پھٹ جائے۔
(٥٢) ڈول کی تعداد میں اوسط قسم کی ڈول کا اعتبار ہے جو شہروں میں کنوؤں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
تشریح  جو ڈول عام طور پر کنوؤں پر استعمال ہوتا ہے جس میں تقریبا ساڑھے تین کیلو پانی آتا ہے اس ڈول کا اعتبار ہے۔ اس ڈول سے چالیس سے پچاس ڈول پانی نکال دے تو کنواں پاک ہوگا ۔
 لغت  دلاء  :جمع ہے دلو کی ڈول۔
 نوٹ  شریعت میں ہمیشہ اوسط کا اعتبار ہوتا ہے۔آیت میں اس کا اشارہ ہے۔فکفارتہ اطعام عشرة مساکین من اوسط ما تطعمون اھلیکم او کسوتھم (آیت ٨٩،سورة المائدة ٥) اس آیت میں اوسط کھانا حکم دیا گیا ہے۔
(٥٣)پس اگر کنویں کا پانی بڑے ڈول سے نکال دیا جائے اس مقدار سے جو اوسط ڈول سماتا ہو تو اس کا حساب کیا جائے گا۔
تشریح  مثلا اتنا بڑا ڈول استعمال کیا جس میں اوسط دس ڈول پانی آتا ہے تو دو ڈول نکالنے سے بیس ڈول پانی نکل جائے گا۔ اور جس کنویں سے بیس ڈول پانی نکالنا تھا وہ بیس ڈول نکالنا شمار کیا جائے گا۔ کیونکہ مقصود حاصل ہو گیا ۔
 لغت  احتسب بہ  :  گن لیا جائے گا، شمار کیا جائے گا
(٥٤) اگر کنواں چشمہ دار ہو کہ پورا پانی نہیں نکالا جا سکتا ہو تو واجب ہے اتنا نکالنا جتنی مقدار اس میں پانی ہے۔
 تشریح  کنویں کے اندر چشمہ جاری ہے اور اتنا پانی نکلتا رہتا ہے کہ سب پانی نکالنا مشکل ہے۔ایسی صورت میں دو ماہر اور تجربہ کار آدمی سے اندازہ کروایا جائے کہ کنویں میں اس وقت کتنے ڈول پانی ہیں۔ جتنے ڈول اس وقت پانی ہو اتنے ڈول نکال دینے سے کنواں پاک ہو جائے 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ( کتاب الطھارة ) 35 1
3 ( باب التیمم ) 73 2
4 (باب المسح علی الخفین) 82 2
5 (باب الحیض) 90 2
6 (باب الانجاس) 101 2
7 (کتاب الصلوة) 113 1
8 (باب الاذان) 121 7
9 (باب شروط الصلوة التی تتقدمھا) 127 7
10 (باب صفة الصلوة) 134 7
11 (باب قضاء الفوائت) 192 7
12 (باب الاوقات التی تکرہ فیھا الصلوة) 195 7
13 (باب النوافل) 200 7
14 (باب سجود السھو) 209 7
15 (باب صلوة المریض) 216 7
16 (باب سجود التلاوة) 221 7
17 (باب صلوة المسافر) 226 7
18 (باب صلوة الجمعة) 238 7
19 (باب صلوة العدین ) 250 7
20 ( باب صلوة الکسوف) 259 7
21 ( باب صلوة الاستسقائ) 263 7
22 ( باب قیام شہر رمضان) 265 7
23 (باب صلوة الخوف) 268 7
24 ( باب الجنائز) 273 7
25 ( باب الشہید) 291 7
26 ( باب الصلوة فی الکعبة) 295 7
27 ( کتاب الزکوة) 298 1
28 (باب زکوة الابل ) 303 27
29 (باب صدقة البقر ) 308 27
30 ( باب صدقة الغنم) 312 27
31 ( باب زکوة الخیل) 314 27
32 (باب زکوة الفضة) 322 27
33 ( باب زکوة الذھب ) 325 27
34 ( باب زکوة العروض) 326 27
35 ( باب زکوة الزروع والثمار ) 328 27
36 (باب من یجوز دفع الصدقة الیہ ومن لایجوز) 337 27
37 ( باب صدقة الفطر) 347 27
38 ( کتاب الصوم) 354 1
39 ( باب الاعتکاف) 378 38
40 ( کتاب الحج ) 383 1
41 ( باب القران ) 426 40
42 ( باب التمتع ) 433 40
43 ( باب الجنایات ) 442 40
44 ( باب الاحصار ) 471 40
45 ( باب الفوات ) 478 40
46 ( باب الھدی ) 481 40
Flag Counter