Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 1 - یونیکوڈ

64 - 493
حدث او استعمل فی البدن علی وجہ القربة (٤٤) وکل اھاب دبغ فقد طھر جازت الصلوة فیہ والوضوء منہ(٤٥) الا جلد الخنزیر والآدمی(٤٦)وشعر المیتة وعظمھا طاھر 

فائدہ  امام محمد فرماتے ہیں کہ قربت کا ارادہ کرکے وضو یاغسل کرے تو پانی مستعمل ہوتا ہے اور قربت کے بغیر پانی استعمال کیا تو پانی مستعمل نہیں ہوگا ۔
نوٹ  جب پانی عضوسے جدا ہو تب مستعمل ہوتا ہے۔اس سے پہلے مستعمل قرار دینے میں مجبوری ہے  لغت  حدث  :  حدث اصغر جیسے وضو،  حدث اکبر جیسے جنابت۔ نجاست عینی کو نجاست کہتے ہیں۔  وجہ القربة  :  حدث دور کرنے کی نیت ہو یا وضو پر وضو کرنے کی نیت ہو۔
(  چمڑے کے احکام  )
(٤٤) کچا چمڑا دباغت دیا جائے تو وہ پاک ہو جاتا ہے۔اس پر نماز جائز ہے۔اور اس کے برتن سے وضو جائز ہے   
وجہ  (١) مردارکے چمڑے کو دباغت دیا جائے تو اس کی ناپاک رطوبت نکل جاتی ہے اور بہتا ہوا خون نکل جاتا ہے صرف چمڑا باقی رہ جاتا ہے اس لئے وہ پاک ہے۔ اور اس چمڑے پر نماز پڑھ سکتا ہے اور اس چمڑے کے برتن میں پانی ہو تو اس سے وضو اور غسل کر سکتا ہے۔ اہل عرب کے پاس اکثر اسی قسم کے برتن ہوتے تھے (٢) حدیث میں ہے  عن ابن عباس قال قال رسول اللہ ۖ ایما اھاب دبغ فقد طھر (الف) نسائی شریف ،باب جلود المیتة ج ثانی ص١٦٩ نمبر٤٢٤٦) دوسری حدیث میں ہے  ذکوة المیتة دباغھا(نسائی شریف ، باب باب جلود المیتة ص، ١٦٩، نمبر ٤٢٥١مسلم شریف، باب طھارة جلود المیتة بالدباغة،ص ١٥٧، نمبر ٣٦٦)ان احادیث سے معلوم ہوا کہ دباغت دینے کے بعد مردار کا چمڑا پاک ہو جاتا ہے ۔
 نوٹ  جس حدیث میں منع فرمایا ہے وہ کچے چمڑے سے منع فرمایا ہے جو دباغت دیا ہوا نہ ہو۔
(٤٥) مگر سور کا چمڑا اور آدمی کا چمڑا پاک نہیں ہوگا ۔
 وجہ  سور نجس العین ہے اس لئے اس کا چمڑا دباغت دینے کے بعد بھی پاک نہیں ہوگا۔ آیت میں ہے  او لحم الخنزیر فانہ رجس  آیت ١٤٥ ،سورة الانعام ٦۔اور آدمی کا چمڑا عزت اور کرامت کی بنا پر دباغت دینے کے بعد بھی قابل استعمال نہیں ہوگا۔
(٤٦) مردار کے بال اور اس کی ہڈی پاک ہے۔
  وجہ  (١)بال ، ہڈی ، کھر اور سینگ میں بہتا ہوا خوان نہیں ہوتا ہے اور نہ ناپاک رطوبت ہوتی ہے اس لئے مردار کی یہ چیزیں بھی پاک ہیں(٢) حدیث میں ہے  قال رسول اللہ ۖ یا ثوبان اشتر لفاطمة قلادة من عصب وسوارین من عاج (ب)(ابو داؤد شریف، باب فی الانتفاع بالعاج جلد ثانی ص ٢٢٧ نمبر٤٢١٣) اول کتاب الخاتم سے پہلے ہے ۔ حدیث سے معلوم ہوا کہ مردار جانور کا پٹھہ بھی پاک ہے اور ہاتھی کے دانت بھی پاک ہیں۔ورنہ آپۖ پٹھے کا ہار اور ہاتھی دانت کا کنگن خریدنے کے لئے کیسے فرماتے۔

حاشیہ  :  (الف) کسی کچے چمڑے کو دباغت دیا جائے تو وہ پاک ہو جاتا ہے۔(ب)آپۖ نے فرمایا کہ اے ثوبان فاطمہ کے لئے پٹھے کا ہار اور ہاتھی دانت کے دو کنگن خریدو۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ( کتاب الطھارة ) 35 1
3 ( باب التیمم ) 73 2
4 (باب المسح علی الخفین) 82 2
5 (باب الحیض) 90 2
6 (باب الانجاس) 101 2
7 (کتاب الصلوة) 113 1
8 (باب الاذان) 121 7
9 (باب شروط الصلوة التی تتقدمھا) 127 7
10 (باب صفة الصلوة) 134 7
11 (باب قضاء الفوائت) 192 7
12 (باب الاوقات التی تکرہ فیھا الصلوة) 195 7
13 (باب النوافل) 200 7
14 (باب سجود السھو) 209 7
15 (باب صلوة المریض) 216 7
16 (باب سجود التلاوة) 221 7
17 (باب صلوة المسافر) 226 7
18 (باب صلوة الجمعة) 238 7
19 (باب صلوة العدین ) 250 7
20 ( باب صلوة الکسوف) 259 7
21 ( باب صلوة الاستسقائ) 263 7
22 ( باب قیام شہر رمضان) 265 7
23 (باب صلوة الخوف) 268 7
24 ( باب الجنائز) 273 7
25 ( باب الشہید) 291 7
26 ( باب الصلوة فی الکعبة) 295 7
27 ( کتاب الزکوة) 298 1
28 (باب زکوة الابل ) 303 27
29 (باب صدقة البقر ) 308 27
30 ( باب صدقة الغنم) 312 27
31 ( باب زکوة الخیل) 314 27
32 (باب زکوة الفضة) 322 27
33 ( باب زکوة الذھب ) 325 27
34 ( باب زکوة العروض) 326 27
35 ( باب زکوة الزروع والثمار ) 328 27
36 (باب من یجوز دفع الصدقة الیہ ومن لایجوز) 337 27
37 ( باب صدقة الفطر) 347 27
38 ( کتاب الصوم) 354 1
39 ( باب الاعتکاف) 378 38
40 ( کتاب الحج ) 383 1
41 ( باب القران ) 426 40
42 ( باب التمتع ) 433 40
43 ( باب الجنایات ) 442 40
44 ( باب الاحصار ) 471 40
45 ( باب الفوات ) 478 40
46 ( باب الھدی ) 481 40
Flag Counter