Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 1 - یونیکوڈ

487 - 493
الحرم]٨٠٧[ (١١) ویجوز ان یتصدق بھا علی مساکین الحرم وغیرھم ]٨٠٨[(١٢) ولا یجب التعریف بالھدایا ]٨٠٩[ (١٣) والافضل فی البدن النحر وفی البقرة والغنم 

کا بدلہ یا اور جو ہدی واجب ہو وہ مکہ مکرمہ میں ذبح کی جائیں(٤)جانور کا ذبح کرنا اس وقت قربت ہوگا جبکہ وقت کے ساتھ خاص ہو جیسے قربانی کا جانور یا مکان کے ساتھ خاص ہو۔یہاں زمانے کے ساتھ خاص نہیں ہے تو مکان یعنی حرم کے ساتھ خاص ہونا چاہئے۔  
فائدہ  امام مالک کا مسلک پہلے گزر چکا ہے کہ احصار کی ہدی جہاں احصار ہوا ہو وہیں ذبح کردی جائے۔  
وجہ  کیونکہ صلح حدیبیہ کے موقع پر آپۖنے اور صحابہ نے حدیبیہ میں ہدی ذبح کی اور حدیبیہ حرم سے باہر ہے۔جس کا مطلب یہ ہوا کہ احصار کی ہدی حرم سے باہر ذبح کر سکتا ہے۔تفصیل مسئلہ نمبر ایک باب الاحصار میں گزر چکی ہے۔
]٨٠٧[(١١) اور جائز ہے حرم کے مسکینوں پر گوشت کو صدقہ کردے اور اس کے علاوہ کے مسکینوں پر بھی۔   
تشریح  کسی قسم کی ہدی کے گوشت کو حرم کے مسکینوں پر بھی صدقہ کر سکتے ہیں اور حرم کے علاوہ کے مسکینوں پر بھی صدقہ کر سکتے ہیں۔  
وجہ  آیت میں ہدی کے گوشت کو کھانے کے لئے عام رکھا ہے صرف حرم کے مساکین کی تخصیس نہیں کی ہے اس لئے دونوں قسم کے مساکین اس کے گوشت کھا سکتے ہیں۔آیت ہے  فکلوا منھا واطعموا البائس الفقیر (الف) (آیت ٢٩ سورة الحج ٢٢) اس آیت میں ہے کہ ہدی کا گوشت البائس اور فقیر کو کھلاؤ چاہے جہاں کا ہو (٢)فقیر کو کھلانا قابل ثواب ہے اس لئے مطلق فقیر داخل ہوگا۔  
نوٹ  حرم کے فقیر زیادہ محتاج ہوں تو ان کو کھلانا زیادہ افضل ہے ۔
 فائدہ   امام شافعی کے نزدیک حرم کے فقیروں کو کھلانا ہوگا۔
]٨٠٨[(١٢)ہدی کو عرفات لے جانا واجب نہیں۔  
وجہ  جنایات ، احصار اور شکار کے بدل کی ہدی تو کسی دن بھی ذبح کی جا سکتی ہے اس لئے ان کو عرفہ کے دن عرفات کیسے لے جا سکیںگے۔البتہ نفلی ہدی،تمتع کی ہدی اور قران کی ہدی دسویں ذی الحجہ کو ذبح کی جائے گی اس لئے ان کو عرفات لے جانا ممکن ہے۔بلکہ نعمت کی چیز ہے اس لئے ان کی تشہیر کی جا سکتی ہے۔لیکن عرفات ساتھ لے جانا واجب نہیں ہے۔کیونکہ ساتھ لے جانے میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔البتہ اگر ان کو سنبھالنے والا نہ ہو تو ساتھ لے جائے۔
لغت  التعریف  :  عرفات لے جانا
]٨٠٩[(١٣)اونٹ میں افضل نحر کرنا ہے اور گائے اور بکری میں ذبح کرنا۔  
تشریح  آیت میں ہے فصل لربک وانحر (ب) (آیت ٢ سورة الکوثر ١٠٨) اس میں حکم ہے کہ اونٹ کا نحر کرو (٢) حدیث میں ہے  عن انس قال صلی النبی ۖ الظھر بالمدینة اربعا ... ونحر النبی ۖ بیدہ سبعة بدن قیاما وضحی بالمدینة کبسین املحین اقرنین (ج) (بخاری شریف ، باب نحر البدن قائمة ص ٢٣١ نمبر ١٧١٤)ابو داؤد شریف،باب کیف تنحر البدن ص ٢٥٣ نمبر 

حاشیہ  :  (الف) اس ہدی سے کھاؤ اور مسکین کو کھلاؤ(ب) اپنے رب کے لئے نماز پڑھو اور نحر کرو (ج) آپۖ نے ظہر کی نماز مدینہ میں چاررکعت(باقی اگلے صفحہ پر) 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ( کتاب الطھارة ) 35 1
3 ( باب التیمم ) 73 2
4 (باب المسح علی الخفین) 82 2
5 (باب الحیض) 90 2
6 (باب الانجاس) 101 2
7 (کتاب الصلوة) 113 1
8 (باب الاذان) 121 7
9 (باب شروط الصلوة التی تتقدمھا) 127 7
10 (باب صفة الصلوة) 134 7
11 (باب قضاء الفوائت) 192 7
12 (باب الاوقات التی تکرہ فیھا الصلوة) 195 7
13 (باب النوافل) 200 7
14 (باب سجود السھو) 209 7
15 (باب صلوة المریض) 216 7
16 (باب سجود التلاوة) 221 7
17 (باب صلوة المسافر) 226 7
18 (باب صلوة الجمعة) 238 7
19 (باب صلوة العدین ) 250 7
20 ( باب صلوة الکسوف) 259 7
21 ( باب صلوة الاستسقائ) 263 7
22 ( باب قیام شہر رمضان) 265 7
23 (باب صلوة الخوف) 268 7
24 ( باب الجنائز) 273 7
25 ( باب الشہید) 291 7
26 ( باب الصلوة فی الکعبة) 295 7
27 ( کتاب الزکوة) 298 1
28 (باب زکوة الابل ) 303 27
29 (باب صدقة البقر ) 308 27
30 ( باب صدقة الغنم) 312 27
31 ( باب زکوة الخیل) 314 27
32 (باب زکوة الفضة) 322 27
33 ( باب زکوة الذھب ) 325 27
34 ( باب زکوة العروض) 326 27
35 ( باب زکوة الزروع والثمار ) 328 27
36 (باب من یجوز دفع الصدقة الیہ ومن لایجوز) 337 27
37 ( باب صدقة الفطر) 347 27
38 ( کتاب الصوم) 354 1
39 ( باب الاعتکاف) 378 38
40 ( کتاب الحج ) 383 1
41 ( باب القران ) 426 40
42 ( باب التمتع ) 433 40
43 ( باب الجنایات ) 442 40
44 ( باب الاحصار ) 471 40
45 ( باب الفوات ) 478 40
46 ( باب الھدی ) 481 40
Flag Counter