Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 1 - یونیکوڈ

485 - 493
]٨٠٣[(٧) ولا یجوز الاکل من بقیة الھدایا۔

وجہ  (١) جیسے قربانی کا گوشت انعام کے طور پر ہے۔اس لئے اس کو خود کھا سکتا ہے اور غرباء و مساکین کو بھی کھلا سکتا ہے (٢) حدیث میں ہے کہ آپۖ نے ہدی کے گوشت میں سے کھایا  قال دخلنا علی جابر بن عبد اللہ فسأل عن القوم ... ثم انصرف الی المنحر فنحر ثلثا وستین بیدہ ثم اعطی علیا فنحر ما غبر واشرکہ فی ھدیہ ثم ام من کل بدنة ببضعة فجعلت فی قدر فطبخت فاکلا من لحمھما وشربا من مرقھا (الف) (مسلم شریف ، باب حجة النبی ص ٣٩٩ نمبر ١٢١٨ ابو داؤد شریف، باب صفة حجة النبی ،ص ٢٧١، نمبر ١٩٠٥) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ حضورۖ نے ہدی کا گوشت کھایا اس لئے نفلی ہدی،قران اور تمتع کی ہدی کا گوشت کھانا جائز ہے۔اور جنایات اور شکار کے بدلے کا گوشت خود جنایت دینے والے کو کھانا جائز نہیں ہے۔اس کے لئے یہ اثر ہے  عن ابن عمر لا یوکل من جزاء الصید والنذر ویوکل مما سوی ذلک وقال عطاء یأکل ویطعم من المتعة (ب) (بخاری شریف ، باب اذا بوانا لابراہیم مکان البیت ان لاتشرک بی شیئا ص ٢٣٢ نمبر ١٧١٩) (٣)  عن ابن عباس انہ قال فی الحمامة شاة لایوکل منھا یتصدق بھا،روینا عنہ فی الذی یطأ امرأتہ قبل الطواف انحر ناقة سمینة فاطعمھا المساکین وروینا عن طاؤس وسعید بن جبیر انھما قالا لا یأکل من جزاء الصید ولا من الفدیة (ج) (سنن للبیھقی ، باب لا یأکل من کل ہدی کان اصلہ واجبا علیہ الخ ج خامس ص٣٩٦، نمبر١٠٢٤٥) اس اثر سے معلوم ہوا کہ جنایت کا بدلے کا گوشت خود نہ کھائے بلکہ مساکین کو کھلادے۔
]٨٠٣[(٧)باقی ہدی کو کھانا جائز نہیں ہے۔  
تشریح  جنایت کا بدلہ،شکار کا بدلہ ان قسم کی ہدی کا گوشت کھانا جائز نہیں ہے۔  
وجہ  یہ جرم ہیں دم انعام نہیں ہے اس لئے خود نہ کھائے ذبح کرکے غرباء و مساکین کو کھانے کے لئے چھوڑ دے۔دلیل مسئلہ نمبر ٦ میں گزر چکی ہے (بخاری شریف نمبر ١٧١٩) (٢)یہ حدیث بھی اسکی دلیل ہے  حدثنی موسی بن سلمة الھذلی ... فقال یا رسول اللہ ۖ کیف اصنع بما ابدع علی منھا قال انحر ھا ثم اصبغ نعلیھا فی دمھا ثم اجعلھا علی صفتحھا فلا تأکل منھا انت ولا احد من اھل رفقتک (د) (ابو داؤد شریف، باب فی الہدی اذا عطب قبل ان یبلغ ص ٢٥٢ نمبر ١٧٦٣ ترمذی شریف ، باب ما جاء اذا عطب الھدی ما یصنع بہ ص ١٨١ نمبر ٩١٠ موطا امام مالک ، باب فی الھدی اذا عطب او ضل ص ٤٠١) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جنایات کی 

حاشیہ  :  (الف) پھر حضورنحر کرنے کی جگہ کی طرف واپس لوٹے اور تریسٹھ اونٹ اپنے ہاتھ سے نحر فرمائے،پھر حضرت علی کو دیا پس انہوں نے باقی اونٹ نحر کئے،اور ہدی میں ان کو شریک کیا ،پھر حکم دیا کہ ہر اونٹ کے گوشت کے ٹکڑے کو ہانڈی میں کیا جائے پھر سب کو پکایا گیا پھر دونوں نے اس کے گوشت کو کھایا اور اس کے شوربہ سے پیا (ب) ابن عمر سے منقول ہے کہ نہ کھایا جائے شکار کے بدلے کا گوشت اور نذر کی ہدی کا گوشت اوران کے علاوہ کھایا جائے ،اور حضرت عطا  نے فرمایا تمتع کا گوشت کھائے اور دوسروں کو کھلائے (ج) حضرت ابن عباس نے فرمایا کبوتر کے بدلے میں ایک بکری ہے۔ اس کو کھایا نہ جائے ،اس کو صدقہ کردیا جائے۔انہیں سے رایت ہے اس شخص کے بارے میں جو طواف سے پہلے وطی کرلے نحر کرے موٹا اونٹ اور اس کو مسکین کو کھلائے۔طاؤس اور سعید بن جبیر سے روایت ہے کہ شکار کا بدلہ نہ کھائے اور نہ فدیہ کا بدلہ کھائے(د) پوچھا یا رسول اللہ ! کیسے کروں اگر ہدی میں سے کچھ عیب دار ہو جائے؟ آپۖ نے فرمایا اس کو نحر کردو پھر اس کے کھر کو اس کے خون میں رنگ دو ،پھر کھر کو اس کی ایک جانب پر رکھ دو۔پھر تم اور تمہارے ساتھی میں سے کوئی اس کو نہ کھائے۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ( کتاب الطھارة ) 35 1
3 ( باب التیمم ) 73 2
4 (باب المسح علی الخفین) 82 2
5 (باب الحیض) 90 2
6 (باب الانجاس) 101 2
7 (کتاب الصلوة) 113 1
8 (باب الاذان) 121 7
9 (باب شروط الصلوة التی تتقدمھا) 127 7
10 (باب صفة الصلوة) 134 7
11 (باب قضاء الفوائت) 192 7
12 (باب الاوقات التی تکرہ فیھا الصلوة) 195 7
13 (باب النوافل) 200 7
14 (باب سجود السھو) 209 7
15 (باب صلوة المریض) 216 7
16 (باب سجود التلاوة) 221 7
17 (باب صلوة المسافر) 226 7
18 (باب صلوة الجمعة) 238 7
19 (باب صلوة العدین ) 250 7
20 ( باب صلوة الکسوف) 259 7
21 ( باب صلوة الاستسقائ) 263 7
22 ( باب قیام شہر رمضان) 265 7
23 (باب صلوة الخوف) 268 7
24 ( باب الجنائز) 273 7
25 ( باب الشہید) 291 7
26 ( باب الصلوة فی الکعبة) 295 7
27 ( کتاب الزکوة) 298 1
28 (باب زکوة الابل ) 303 27
29 (باب صدقة البقر ) 308 27
30 ( باب صدقة الغنم) 312 27
31 ( باب زکوة الخیل) 314 27
32 (باب زکوة الفضة) 322 27
33 ( باب زکوة الذھب ) 325 27
34 ( باب زکوة العروض) 326 27
35 ( باب زکوة الزروع والثمار ) 328 27
36 (باب من یجوز دفع الصدقة الیہ ومن لایجوز) 337 27
37 ( باب صدقة الفطر) 347 27
38 ( کتاب الصوم) 354 1
39 ( باب الاعتکاف) 378 38
40 ( کتاب الحج ) 383 1
41 ( باب القران ) 426 40
42 ( باب التمتع ) 433 40
43 ( باب الجنایات ) 442 40
44 ( باب الاحصار ) 471 40
45 ( باب الفوات ) 478 40
46 ( باب الھدی ) 481 40
Flag Counter