Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 1 - یونیکوڈ

385 - 493
یجوز لھا ان یحج بغیرھما اذا کان بینھا وبین مکة مسیرة ثلثة ایام فصاعدا]٦٠٧[ (٣) والمواقیت التی لا یجوز ان یتجاوزھا الانسان الا محرما لاھل المدینة ذو الحلیفة ولاھل 

کہ محرم کو بھی خرچ دیکر حج کے لئے لے جا سکے ۔
 نوٹ  بعض علماء نے فرمایا کہ محرم نہ ہو تو حج ہی فرض نہیں ہوگا۔ اور بعض فرماتے ہیں کہ حج فرض ہو جائے گا۔لیکن حج میں جانا فرض نہیں ہوگا۔ وہ حج بدل کے لئے وصیت کرے۔  
وجہ  حدیث میں ہے  عن ابی سعید قال قال رسول اللہ ۖ لا یحل لامرأة تومن باللہ والیوم الآخر ان تسافر سفرا فوق ثلثة ایام فصاعدا الا و معھا ابوھا او اخوھا او زوجھا او ابنھا او ذومحرم منھا (الف) (ابو داؤد شریف ، باب فی المرأة تحج بغیر محرم ص ٢٤٩ نمبر ١٧٢٦ مسلم شریف ، باب سفر المرأة مع محرم الی حج وغیرہ ص ٤٣٢ نمبر ١٣٤٠)(٢) دار قطنی میں ہے  عن ابی امامة قال سمعت رسول اللہ ۖ یقول لا تسافر امرأة سفرا ثلاثة ایام او تحج الا و معھا زوجھا (ب) (دار قطنی ،کتاب الحج ج ثانی ص ١٩٩ نمبر ٢٤١٩) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ عورت کے ساتھ محرم ہو تب حج فرض ہوگا۔ کیونکہ بغیر محرم کے تین دن سے زیادہ کا سفر کرنا جائز نہیں ہے ۔ 
فائدہ  امام شافعی فرماتے ہیں کہ اگر اس کے ساتھ معتمد عورت ہو تو حج میں عورت جا سکتی ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ عورت کے ساتھ جانے سے خرافات کا خطرہ ہے اس لئے منع کیا جائے اور حدیث میں بھی منع فرمایا ہے۔  
نوٹ  تا ہم اگر عورت نے بغیر محرم کے حج کر لیا تو حج فرض ادا ہو جائے گا،اگر چہ ناجائز کا ارتکاب کیا۔
]٦٠٧[(٣)اور وہ میقات جو نہیں جائز ہے کہ انسان ان سے آگے گزرے مگر احرام باندھ کر۔اہل مدینہ کے لئے ذو الحلیفہ ، اہل عراق کے لئے ذات  عرق ، اہل شام کے لئے حجفہ،اہل نجد کے لئے قرن اور اہل یمن کے لئے یلملم ہے۔  
تشریح  مکہ مکرمہ سے کافی دوری پر یہ مقامات ہیں۔ مکہ مکرمہ کی تعظیم کے لئے یہ ضروری ہے کہ جب ان میقات سے باہر سے لوگ مکہ مکرمہ آئیں تو ان مقامات پر حج یا عمرہ کا احرام باندھ کر آئیں۔ اور حج یا عمرہ کریں۔پھر اپنا کام کریں یہ بیت اللہ کی عظمت کا تقاضا ہے۔ اور اگر احرام باندھے بغیر آ گئے تو اس کو دم لازم ہوگا۔ جس طرح کوئی مسجد میں آئے تو مسجد کی عظمت کا تقاضا ہے کہ پہلے دو رکعت تحیة المسجد پڑھے یا اور کوئی نماز پڑھے۔  
وجہ  (١) ان مقامات کی تصریح حدیث میں ہے  عن ابن عباس قال وقت رسول اللہ ۖ  لاھل المدینة ذا الحلیفة،ولاھل الشام الجحفة ، ولاھل نجد قرن المنازل ،ولاھل الیمن یلملم ھن لھن ولمن اتی علیھن من غیر ھن ممن اراد 

حاشیہ  :  (الف) آپۖ نے فرمایا جو عورت اللہ اورآخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہو اس کے لئے حلال نہیں ہے کہ تین دن یا اس سے زیادہ کا سفر کرے مگر یہ کہ اس کے ساتھ اس کا باپ ہویا اس کا بھائی ہو یا اس کا شوہر ہو یا اس کا بیٹا ہو یا اس کا ذی رحم محرم ہو(ب) آپۖ فرمایا کرتے تھے عورت نہ سفر کرے تین دن کا سفر یا حج نہ کرے مگر یہ کہ اس کے ساتھ اس کا شوہر ہو۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ( کتاب الطھارة ) 35 1
3 ( باب التیمم ) 73 2
4 (باب المسح علی الخفین) 82 2
5 (باب الحیض) 90 2
6 (باب الانجاس) 101 2
7 (کتاب الصلوة) 113 1
8 (باب الاذان) 121 7
9 (باب شروط الصلوة التی تتقدمھا) 127 7
10 (باب صفة الصلوة) 134 7
11 (باب قضاء الفوائت) 192 7
12 (باب الاوقات التی تکرہ فیھا الصلوة) 195 7
13 (باب النوافل) 200 7
14 (باب سجود السھو) 209 7
15 (باب صلوة المریض) 216 7
16 (باب سجود التلاوة) 221 7
17 (باب صلوة المسافر) 226 7
18 (باب صلوة الجمعة) 238 7
19 (باب صلوة العدین ) 250 7
20 ( باب صلوة الکسوف) 259 7
21 ( باب صلوة الاستسقائ) 263 7
22 ( باب قیام شہر رمضان) 265 7
23 (باب صلوة الخوف) 268 7
24 ( باب الجنائز) 273 7
25 ( باب الشہید) 291 7
26 ( باب الصلوة فی الکعبة) 295 7
27 ( کتاب الزکوة) 298 1
28 (باب زکوة الابل ) 303 27
29 (باب صدقة البقر ) 308 27
30 ( باب صدقة الغنم) 312 27
31 ( باب زکوة الخیل) 314 27
32 (باب زکوة الفضة) 322 27
33 ( باب زکوة الذھب ) 325 27
34 ( باب زکوة العروض) 326 27
35 ( باب زکوة الزروع والثمار ) 328 27
36 (باب من یجوز دفع الصدقة الیہ ومن لایجوز) 337 27
37 ( باب صدقة الفطر) 347 27
38 ( کتاب الصوم) 354 1
39 ( باب الاعتکاف) 378 38
40 ( کتاب الحج ) 383 1
41 ( باب القران ) 426 40
42 ( باب التمتع ) 433 40
43 ( باب الجنایات ) 442 40
44 ( باب الاحصار ) 471 40
45 ( باب الفوات ) 478 40
46 ( باب الھدی ) 481 40
Flag Counter