Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 1 - یونیکوڈ

386 - 493
العراق ذات عرق ولاھل الشام الجحفة ولاھل النجد قرن ولاھل الیمن یلملم]٦٠٨[(٤) فان قدم الاحرام علی ھذہ المواقیت جاز]٦٠٩[ (٥) ومن کان منزلہ 

الحج والعمرة ومن کان دون ذلک فمن حیث انشاء حتی اھل مکة من مکة (الف) (بخاری شریف ، باب محصل اہل مکة للحج والعمرة ص ٢٠٦ نمبر ١٥٢٤ مسلم شریف ، باب مواقیت الحج ص ٣٧٤ نمبر ١١٨١) اس حدیث سے ثابت ہواکہ یہ مقامات ان لوگوں کے لئے میقات ہیں۔ بغیر احرام کے ان سے آگے گزرنا جائز نہیں(٢)عن عائشة ان رسول اللہ ۖ وقت لاھل العراق ذات عرق (ب ) (ابو داؤد شریف ، باب فی امواقیت ص ٢٥٠ نمبر ١٧٣٩ بخاری شریف ، باب ذات عرق لاھل العراق ص ٢٠٧ نمبر ١٥٣١)اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اہل عراق کے لئے میقات مقام ذات عرق ہے۔  
(  میقات  )
ذو الحلیفہ
یہ مقام اہل مدینہ کی میقات ہے
مکہ مکرمہ سے 410 کیلو میٹر دور شمال کی جانب ہے
ذات عراق
یہ مقام اہل عراق کی میقات ہے
مکہ مکرمہ سے 90 کیلو میٹر دور مشرق کی جانب ہے
جحفہ
یہ مقام اہل شام کی میقات ہے
مکہ مکرمہ سے 187 کیلو میٹر دور شمال کی جانب ہے
قرن
یہ مقام اہل نجد کی میقات ہے
مکہ مکرمہ سے 80 کیلو میٹر دور جنوب کی جانب ہے
یلملم
یہ مقام اہل یمن کی میقات ہے
مکہ مکرمہ سے 130 کیلو میٹر دور جنوب کی جانب ہے
]٦٠٨[(٤)پس اگر احرام ان مقامات سے پہلے باندھ لیا تو جائز ہے۔  
تشریح  اوپر جو پانچ جگہ میقات کی بیان کی گئی ہیںان مقامات سے پہلے بھی احرام باندھ لیا تو جائز ہے ،بلکہ صبر کر سکے تو افضل ہے۔  
وجہ  حدیث میں ہے عن ابی ھریرة عن النبی ۖ قولہ عزوجل واتموا الحج والعمرة للہ ،قال من تمام الحج ان تحرم من دویرة اھلک (ج) (سنن للبیھقی ، باب من استحب الاحرام من دویرة اھلہ ج خامس ص ٤٥، نمبر ٨٩٢٩) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اگر گھر سے احرام باندھے تو زیادہ بہتر ہے۔
]٦٠٩[(٥)جس کا گھر میقات کے بعد ہو تو اس کی میقات حل ہے۔  
تشریح  مقام میقات کے اندر اور بیت اللہ کے ارد گرد جو حرم کا حصہ ہے اس سے باہر کو حل کہتے ہیں۔ جو لوگ میقات کے اندر رہتے ہیںان کے لئے حج اور عمرہ کا احرام باندھنے کے لئے جگہ حل ہے۔ وہ حل سے اپنا احرام باندھے۔ اس کو واپس میقات پر آنے کی ضرورت نہیں ہے۔ 

حاشیہ  :  (الف) آپۖ نے میقات متعین کیا۔مدینہ والوں کے لئے ذوالحلیفہ، شام والوں کے لئے جحفہ،نجد والوں کے لئے قرن المنازل ، یمن والوں کے لئے یلملم ۔ یہ میقات ان لوگوں کے لئے ہیں اور ان کے علاوہ جو ان میقات سے گزریں ان میں سے جو حج اور عمرہ کا ارادہ کرتے ہوں۔اور جو ان میقات کے اندر ہوں تو جہاں سے شروع کر رہا ہو(وہ وجہ جگہ اس کی میقات ہے) یہاں تک کہ مکہ والوں کے لئے مکہ سے میقات ہے(ب)آپۖ نے میقات متعین کیا عراق والوں کے لئے ذات عرق(ج) حضورۖ سے مروی ہے کہ اللہ کا قول ' اتمو الحج للہ والعمرة للہ ، آپۖ نے فرمایا کہ حج کے اتمام میں سے یہ ہے کہ اپنے اہل کے گھر سے احرام باندھے ۔  

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ( کتاب الطھارة ) 35 1
3 ( باب التیمم ) 73 2
4 (باب المسح علی الخفین) 82 2
5 (باب الحیض) 90 2
6 (باب الانجاس) 101 2
7 (کتاب الصلوة) 113 1
8 (باب الاذان) 121 7
9 (باب شروط الصلوة التی تتقدمھا) 127 7
10 (باب صفة الصلوة) 134 7
11 (باب قضاء الفوائت) 192 7
12 (باب الاوقات التی تکرہ فیھا الصلوة) 195 7
13 (باب النوافل) 200 7
14 (باب سجود السھو) 209 7
15 (باب صلوة المریض) 216 7
16 (باب سجود التلاوة) 221 7
17 (باب صلوة المسافر) 226 7
18 (باب صلوة الجمعة) 238 7
19 (باب صلوة العدین ) 250 7
20 ( باب صلوة الکسوف) 259 7
21 ( باب صلوة الاستسقائ) 263 7
22 ( باب قیام شہر رمضان) 265 7
23 (باب صلوة الخوف) 268 7
24 ( باب الجنائز) 273 7
25 ( باب الشہید) 291 7
26 ( باب الصلوة فی الکعبة) 295 7
27 ( کتاب الزکوة) 298 1
28 (باب زکوة الابل ) 303 27
29 (باب صدقة البقر ) 308 27
30 ( باب صدقة الغنم) 312 27
31 ( باب زکوة الخیل) 314 27
32 (باب زکوة الفضة) 322 27
33 ( باب زکوة الذھب ) 325 27
34 ( باب زکوة العروض) 326 27
35 ( باب زکوة الزروع والثمار ) 328 27
36 (باب من یجوز دفع الصدقة الیہ ومن لایجوز) 337 27
37 ( باب صدقة الفطر) 347 27
38 ( کتاب الصوم) 354 1
39 ( باب الاعتکاف) 378 38
40 ( کتاب الحج ) 383 1
41 ( باب القران ) 426 40
42 ( باب التمتع ) 433 40
43 ( باب الجنایات ) 442 40
44 ( باب الاحصار ) 471 40
45 ( باب الفوات ) 478 40
46 ( باب الھدی ) 481 40
Flag Counter