Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 1 - یونیکوڈ

279 - 493
اقتصروا علی ثلاثة اثواب جاز]٤١٨[ (١٧) ویکون الخمار فوق القمیص تحت اللفافة
 ]٤١٩(١٨) ویجعل شعرھا علی صدرھا ولا یسرح شعر المیت  ولا لحیتہ 

میں بھی اتنے ہی کپڑے دیئے جائیں(٢) حدیث میں ہے  عن رجل من بنی عروة بن مسعود ... فکان اول ما اعطانا رسول اللہ ۖ الحقاء ثم الدرع ثم الخمار ثم الملحفة ثم ادرجت بعد فی الثوب الا خر قالت ورسول اللہ جالس عند الباب معہ کفنھا یناولناھا ثوبا ثوبا (الف) (ابو داؤد شریف ، باب فی کفن المرأة ج ثانی ص ٩٤ نمبر ٣١٥٧) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ عورتوں کے لئے پانچ کپڑے ہیں (٢) اثر میں ہے  عن عمر قال تکفن المرأة فی خمسة اثواب فی المنطق و فی الدرع و فی الخمار وفی اللفافة والخرقة التی تشد علیھا (ب) (مصنف ابن ابی شیبة ٣٩ ، ما قالوا فی کم تکفن المرأة ،ج ثانی، ص ٤٦٥،نمبر ١١٠٨٨) اس سے معلوم ہوا کہ عورتوں کے کفن کے لئے پانچ کپڑے ہیں۔تین کپڑے پر اکتفا کرنے کی دلیل یہ اثر ہے  عن محمد انہ کان یقول کتفن المرأة التی حاضت فی خمسة اثواب او ثلاثة (ج) (مصنف بن ابی شیبة ٣٩ ، ما قالوا فی کم تکفن المرأة ،ج ثانی ،ص٤٦٥،نمبر١١٠٨٥) اس اثر سے معلوم ہوا کہ تین کپڑوں پر اکتفا کرے تو جائز ہے۔ پستان بند سے پستان ،پیٹ اور ران تینوں کو ڈھانپا جائے گا۔اور قمیص کے اوپر لپیٹا جائے گا۔ اس کی دلیل یہ اثر ہے  عن ابن سیرین قال توضع الخرقة علی بطنھا و تعصب بھا فخذیھا (د) (مصنف بن ابی شیبة ٤٠ ، فی الخرقة این تو ضع فی المرأة ج ثانی ص٤٦٥،نمبر ١١٠٩٢)
]٤١٨[(١٧)اور اوڑھنی قمیص کے اوپر ہو اور چادر کے نیچے ہو  وجہ  زندگی میں جب اوڑھنی سر پر ڈالا کرتی تھی تو قمیص کے اوپر لٹکتی تھی۔ اور چادر کے اندر ہوا کرتی تھی۔ موت کے بعد بھی اسی کیفیت سے کفن دیا جائے گا۔ اس کے لئے یہ اثر ہے  سألت ام الحمید ابنة سیرین ھل رأیت حفصة اذا غسلت کیف تصنع بخمار المرأة؟ قالت نعم کانت تخمر ھا کما تخمر الحیة ثم یفضل من الخمار قدر ذراع فتفرشہ فی مؤخرھا ثم تعطف تلک الفضلة فتغطی بھا وجھھا (ہ) (مصنف ابن ابی شیبة  ٤٣ ، فی المرأة کیف تخمر ج ثانی، ص ٤٦٦،نمبر١١١٠٧) اس سے معلوم ہوا کہ زندگی کی طرح اوڑھنی ڈالی جائے گی۔
]٤١٩[(١٨)عورت کے بال کو اس کے سینے پر ڈال دیا جائے گا۔اور میت کے بال اور اس کی ڈاڑھی میں کنگی نہیں کی جائے گی۔  
وجہ  عن ام عطیة ... فضفرنا شعرھا ثلثة قرون والقیناھا خلفھا (و) (بخاری شریف ، باب یلقی شعر المرأة خلفھا، ص ١٦٨ 

حاشیہ  :  (الف) عروہ بن مسعود سے روایت ہے کہ ...سب سے پہلے جو ہم کو حضورۖ نے کفن دیا وہ ازار تھی۔ پھر قمیص پھر اوڑھنی ،پھر چادر،پھر لپیٹ دی گئی دوسرے کپڑے میں۔فرمایا حضورۖ دروازے پر بیٹھے ہوئے تھے ان کے پاس اس کی بیٹی کا کفن تھا وہ ایک ایک کپڑا دے رہے تھے (ب) حضرت عمر نے فرمایا عورت کو پانچ کپڑوں میں کفن دیا جائے  ازار ، قمیص ،اوڑھنی ، چادر اور ایک ٹکڑے میں جو عورت پر باندھا جائے (ج) محمد کہا کرتے تھے کہ عورت جو بالغ ہو چکی ہو اس کو کفن دیا جائے گا پانچ کپڑوں میںیا تین کپڑوں میں (د) ابن سیرین فرماتے ہیں کہ کپڑے کا ٹکڑا رکھا جائے گا عورت کے پیٹ پر اور اس سے اس کی ران لپیٹی جائے گی۔ (ہ)کیا تم نے دیکھا تھا جب حضرت حفصہ کو غسل دیا جا رہاتھا تو عورت کی اوڑھنی کے ساتھ کیسا کیا ؟ کہا ہاں ! اوڑھنی ڈالی گئی جیسے زندوں پر اوڑھنی ڈالی گئی ۔پھر اوڑھنی میں سے ایک ہاتھ کی مقدار بچ گیا تو اس کو نیچے بچھا دیا گیا ۔پھر اس باقی حصے کو لپیٹ دیا گیا اور اس سے اس کا چہرہ ڈھانک دیا گیا(و) ام عطیہ سے روایت ہے کہ ... ہم نے آپ کی بیٹی کے بالوں کے تین جوڑے بنائے اور اس کو اس کے پیچھے ڈال دیا۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ( کتاب الطھارة ) 35 1
3 ( باب التیمم ) 73 2
4 (باب المسح علی الخفین) 82 2
5 (باب الحیض) 90 2
6 (باب الانجاس) 101 2
7 (کتاب الصلوة) 113 1
8 (باب الاذان) 121 7
9 (باب شروط الصلوة التی تتقدمھا) 127 7
10 (باب صفة الصلوة) 134 7
11 (باب قضاء الفوائت) 192 7
12 (باب الاوقات التی تکرہ فیھا الصلوة) 195 7
13 (باب النوافل) 200 7
14 (باب سجود السھو) 209 7
15 (باب صلوة المریض) 216 7
16 (باب سجود التلاوة) 221 7
17 (باب صلوة المسافر) 226 7
18 (باب صلوة الجمعة) 238 7
19 (باب صلوة العدین ) 250 7
20 ( باب صلوة الکسوف) 259 7
21 ( باب صلوة الاستسقائ) 263 7
22 ( باب قیام شہر رمضان) 265 7
23 (باب صلوة الخوف) 268 7
24 ( باب الجنائز) 273 7
25 ( باب الشہید) 291 7
26 ( باب الصلوة فی الکعبة) 295 7
27 ( کتاب الزکوة) 298 1
28 (باب زکوة الابل ) 303 27
29 (باب صدقة البقر ) 308 27
30 ( باب صدقة الغنم) 312 27
31 ( باب زکوة الخیل) 314 27
32 (باب زکوة الفضة) 322 27
33 ( باب زکوة الذھب ) 325 27
34 ( باب زکوة العروض) 326 27
35 ( باب زکوة الزروع والثمار ) 328 27
36 (باب من یجوز دفع الصدقة الیہ ومن لایجوز) 337 27
37 ( باب صدقة الفطر) 347 27
38 ( کتاب الصوم) 354 1
39 ( باب الاعتکاف) 378 38
40 ( کتاب الحج ) 383 1
41 ( باب القران ) 426 40
42 ( باب التمتع ) 433 40
43 ( باب الجنایات ) 442 40
44 ( باب الاحصار ) 471 40
45 ( باب الفوات ) 478 40
46 ( باب الھدی ) 481 40
Flag Counter