Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 2

93 - 645
٢   واحرام النازل انعقد لوجوب الرکوع والسجود فلا یقدر علیٰ ترک مالزمہ من غیر عذر  
٣   وعن ابی یوسف انہ یستقبل اذا نزل ایضًا۔ ٤  وکذا عن محمد اذا نزل بعد ماصلی رکعة والاصح ہو الظاہر۔  

ترجمہ:  ٢   احرام النازل انعقد لوجوب الرکوع و السجود : کا مطلب یہ ہے کہ رکوع سجدہ واجب منعقد ہو ئے ہیں ، یعنی رکوع بھی پورا کر نا ہے اور سجدہ بھی پورا کر نا ہے اشارہ کر نا کافی نہیں۔ پوری عبارت کا مطلب یہ ہے کہ زمین پر جو تحریمہ باندھا ہے تو وہ تحریمہ پورا رکوع سجدہ اداء کر نے کے لئے منعقد ہوا ہے اسلئے جو اس نے لازم کیا ہے بغیر بیماری کے عذر کے اسکو چھوڑ نہیں سکتا ۔ اسلئے سواری پر سوار ہو کر اس پر بناء نہیں کر سکتا ۔
ترجمہ:  ٣  امام ابو یوسف  کی ایک روایت یہ ہے کہ جب سواری سے اترے تب بھی شروع سے نماز پڑھے ۔ 
تشریح :   امام ابو یوسف  فر ماتے ہیں کہ سواری پر نفل کی نیت باندھی تو سواری سے اتر کر بناء کر نا چاہے تو بناء نہیں کر سکتا۔ اسکی وجہ یہ فر ماتے ہیں کہ سواری پر نفل کمزور ہے کیونکہ اشارے سے رکوع سجدہ اداء کرے گا اور زمین پر نفل قوی ہے کیو نکہ پورا رکوع سجدہ کرے گا ، اور قوی کی بناء ضعیف پر نہیں ہو تی ، جیسے کوئی بیمار آدمی لیٹ کر اشارے سے نماز پڑھ رہا ہو اسکو درمیان نماز میں  قوت ہو جائے اور رکوع سجدہ پو را کر نے پر قدرت ہو جائے تو یہ پہلے پر بناء نہیں کر سکتا ہے بلکہ شروع سے نماز پڑھے اسلئے کہ قوی کی بناء ضعیف پر ہے ، اسی طرح یہاں قوی کی بناء ضعیف پر ہے اسلئے زمین پر اتر نے کے بعد سواری کی نفل پر بناء نہیں کر سکتا ۔ 
ترجمہ:  ٤   ایسے ہی امام محمد  سے روایت ہے کہ اگر ایک رکعت پڑھنے کے بعد اترے تو بناء کر نا جائز نہیں ، لیکن صحیح ظاہر روایت ہی ہے ۔ 
تشریح :  امام محمد  سے روایت یہ ہے کہ اگر نفل کی ایک رکعت سواری پر پڑھ چکا ہے اسکے بعد سواری سے اتر کر زمین پر بناء کر نا چاہے تو بناء  نہیں کر سکتا ۔ اور ایک رکعت پڑھنے سے پہلے بناء کر نا چاہے تو بناء کر سکتا ہے ۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ ایک رکعت پوری کر نے سے پہلے صرف تحریمہ ہے اور تحریمہ کمزور نماز کے لئے بھی ہو تا اور قوی نماز کے لئے بھی ہو تا ہے اسلئے کمزور نماز کا تحریمہ باندھ کر قوی نماز پڑھ سکتا ہے ، اور ایک رکعت پڑھنے کے بعد وہ صرف تحریمہ باقی نہیں رہا بلکہ نماز ہو گئی اور یہ ضعیف نماز ہے ،اور اوپر گزرا کہ ضعیف نماز پر قوی نماز کی بناء نہیں کر سکتا اسلئے ایک رکعت کے بعد سواری سے اترا تو اب سواری والی نماز پر بناء نہیں کر سکتا ۔۔ صاحب ھدایہ فر ماتے ہیں کہ ظاہر روایت جو گزری کہ سواری پر نفل پڑھنے والا نیچے اتر کر بناء کر سکتا ہے اور نیچے والا سواری پر  چڑھنے کے بعد بناء نہیں کر سکتا یہی روایت صحیح ہے ۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 فصل ما یکرہ فی ا لصلوة 13 1
3 فصل فی آداب الخلاء 35 2
4 باب صلوة الوتر 42 3
5 وتر کا بیان 42 4
7 باب النوافل 56 3
8 فصل فی القرأة 66 3
9 فصل فی قیام رمضان 94 3
10 فصل فی التراویح 94 3
11 باب ادراک الفریضة 104 3
12 باب قضاء الفوائت 127 3
13 باب سجود السہو 144 3
14 باب صلوٰة المریض 178 3
15 باب سجود التلاوة 197 3
16 باب صلوة المسافر 218 3
17 میل شرعی،میل انگریزی اور کیلو میٹر میں فرق 222 16
18 بحری میل 228 16
19 باب صلوة الجمعة 254 2
20 باب صلوة العیدین 290 19
21 فصل فی تکبیرات تشریق 312 20
23 باب صلوة الکسوف 318 19
24 باب صلوة الاستسقاء 326 19
25 باب صلوة الخوف 332 19
26 باب الجنائز 339 2
27 فصل فی الغسل 342 26
28 فصل فی التکفین 352 26
29 کفن کا بیان 352 26
30 کفن بچھانے اور لپیٹنے کا طریقہ 355 26
31 فصل فی الصلوة علی ا لمیت 361 26
32 فصل فی حمل الجنازة 384 26
33 فصل فی الدفن 389 26
34 باب الشہید 397 2
35 باب الصلوٰة فی الکعبة 413 2
36 کتاب الزکوٰة 419 1
38 باب صدقة الصوائم 419 36
39 باب زکوة الابل 451 38
40 فصل فی البقر 458 38
41 فصل فی الغنم 464 38
43 فصل فی الخیل 469 38
44 فصل فی مالا صدقة فیہ 473 38
45 جانور کے بچوں کا فصل 473 38
46 باب زکوٰة المال 498 36
47 فصل فی الفضة 498 46
48 فصل فی الذہب 505 46
49 درہم کا وزن 509 46
50 دینار کا وزن 509 46
51 نصاب اور اوزان ایک نظر میں 510 46
52 چاندی کا نصاب 510 46
53 سونے کا نصاب 510 46
54 رتی اور ماشہ کا حساب 511 46
55 فصل فی العروض 512 46
56 باب فی من یمرّ علی العاشر 520 36
57 باب فی المعادن والرکاز 541 56
58 باب زکوٰة الزّروع والثمار 556 56
59 باب من یجوز دفع الصّدقات الیہ ومن لا یجوز 584 56
61 باب مصارف الزکوة 584 56
62 باب صدقة الفطر 618 36
63 فصل فی مقدار الواجب و وقتہ 634 62
64 صدقة الفطر کی مقدار 641 62
65 صاع کا وزن 641 62
Flag Counter