٣ ویجوز لنُصب اذا کان فی ملکہ نصاب واحد خلاف لزفر لان النصاب الاول ہو الاصل فی السببیة والزائد علیہ تابع لہ۔
دے سکتا ہے ۔
ترجمہ: ٣ اور اگر اسکی ملکیت میں ایک نصاب ہو تو کئی نصابوں کی زکوة دے سکتا ہے ، اس میں امام زفر کا اختلاف ہے ، اس لئے کہ پہلا نصاب سبب بننے میں اصل ہے ، اور جو زائد ہے وہ اس کے تابع ہے ۔
تشریح : ایک نصاب مو جود ہو مثلا دو سو درہم مو جود ہو اور گائے اور بکری کانصاب نہ ہو لیکن گائے اور بکری کی زکوة دینا چاہتا ہو تو دے سکتا ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پہلا نصاب اصل ہے اور باقی نصاب اس کے تابع ہے ، اور اصل سبب مو جود ہے ، اس لئے باقی نصاب کی بھی زکوة دے سکتا ہے ۔ حضرت امام زفر فر ما تے ہیں کہ ایک نصاب مو جود ہے تو ایک ہی نصاب کی زکوة دے سکتا ہے ، باقی کا نہیں کیونکہ دوسرے نصاب مو جود نہیں ہیں ، اور جب سبب مو جود نہ ہو تو زکوة بھی ادا نہیں ہو گی ۔