١ لان اسم البقر یتناولہما اذا ہو نوع منہ ٢ الا ان اوہام الناس لا تسبق الیہ فی دیار نا لقلتہ فلذٰلک لا یحنث بہ فی یمینہ لا یا کل لحم بقر واﷲ اعلم۔
ترجمہ: ١ اس لئے کہ لفظ بقر ، گائے اوربھینس دونوں کو شامل ہے ، اس لئے کہ بھینس بھی گائے ہی کی قسم ہے ۔
تشریح: جو حساب گائے کی زکوة کے بارے میں پیش کیا وہی حساب بھینس کی زکوة کے سلسلے میں ہے۔کیونکہ دونوں کی جنس قریب قریب ہی ہے۔یعنی ہے تو الگ الگ جنس ، لیکن زکوةکے باب میں دو نوں کا حکم اور حساب ایک ہی ہے ۔ ۔ جاموس : کا معنی بھینس ۔
ترجمہ: ٢ لیکن ہمارے ملک مرغینان میں بقرسے لوگوں کا خیال بھینس کی طرف نہیں جا تا ، کیونکہ بھینس بہت کم ہے ، اسی وجہ سے کوئی قسم کھائے کہ بقر ]گائے[ کا گوشت نہیں کھاؤں گا ، تو بھینس کے گوشت کھانے سے حانث نہیں ہو گا ۔
تشریح : صاحب ھدایہ کا ملک مرغینان ہے جو فرغانہ ضلع کا ایک قصبہ ہے ، فر غانہ اس وقت روس میں ہے ۔وہاں اس وقت بھینس کم ہوا کرتی تھی اور گائے بول کر بھینس مراد نہیں لیتے تھے ، اسی لئے اگر کوئی قسم کھائے کہ بقر ]گائے[ کا گوشت نہیں کھاؤں گا ، اور بھینس کا گوشت کھا لیا تو بھینس کے گوشت کھانے سے قسم میں حانث نہیں ہو گا ۔ ۔ یہی حال ہمارے ملک جھارکھنڈ میں ہے ۔
( گائے اور بھینس کی زکوة ایک نظر میں )
گائے کتنی زکوة مسنہ یا تبیعہ گائے کتنی زکوة مسنہ یا تبیعہ
30 1 تبیعہ 60 2 تبیعہ
40 1 مسنہ 70 1 مسنہ ایک تبیعہ
41 1.025 مسنہ 80 2 مسنہ
42 1.050 مسنہ 90 3 تبیعہ
43 1.075 مسنہ 100 2 تبیعہ ایک مسنہ
44 1.1 مسنہ 110 2 مسنہ ایک تبیعہ
45 1.125 مسنہ 120 3 مسنہ
46 1.15 مسنہ 130 3 تبیعہ ایک مسنہ
اسی پر قیاس کرتے جائیں۔