Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 2

412 - 645
١ لانہ باذل نفسہ لایفاء حقّ مستحق علیہ وشہداء احد بذلوا انفسہم لابتغاء مرضات اﷲ تعالیٰ فلا یلحق بہم۔ (٧٤٩) ومن قتل من البغاة اوقطاع الطریق لم یصل علیہ )   ١  لان علیا لم یصل علی البغاة.

ترجمہ:   ١   اس لئے کہ اس کے اوپر مستحق کا جو حق ہے اسکو پورا کر نے کے لئے اپنی جان خرچ کر دی ۔ اور شہداء احد نے اللہ کی رضامندی تلاش کرنے کے لئے اپنی جانیں دیں اس لئے یہ انکے درجے میں نہیں ہو نگے ۔ 
تشریح :  حد والے میت کو غسل دینے اور نماز پڑھنے کی دلیل ہے ۔ نماز تو اس لئے پڑھی جا ئے گی کہ یہ کتنا اچھا ہے کہ جنکا حق تھا اس کو پورا کرنے کے لئے اپنی جان دے دی ، اس لئے اس پر نماز پڑھنی چاہئے ، جیسے حضرت غامدیہ پر نماز پڑھی ۔ اور شہداء احد کی طرح بغیر غسل کے دفن اس لئے نہیں کیا جا ئے گا کہ اس نے انسانی حق ادا کر نے کے لئے اپنی جان دی ، اور شہداء احد نے اللہ کی رضامندی حاصل کر نے کے لئے اپنی جان دی ، اس لئے حد اور قصاص والے شہداء احد کے درجے میں نہیں ہو نگے اس لئے اس کو غسل دیا جا ئے گا ۔
لغت : بذل : کامعنی ہے خرچ کر نا ، جان دے دینا ۔  ایفاء : پورا کر نا ۔ابتغاء : تلاش کر نا ، چاہنا ۔  
ترجمہ:  (٧٤٩)  اگر باغیوں میں سے قتل کیا گیا ہو یا ڈاکؤوں میں سے قتل کیا گیا ہوتو اس پر نماز نہیں پڑھی جائے گی۔  
وجہ:  (١)تا کہ لوگوں کو تنبیہ ہو کہ ایسا کرنے سے نماز جنازہ سے بھی محروم ہو جاتے ہیں(٢) حدیث میں ہے ۔حدثنی جابر بن سمرة قال مرض رجل فصیح علیہ.... قال رأیتہ ینحر نفسہ بمشاقص معہ ، قال أنت رأیتہ ؟ قال نعم قال : اذا لا اصلی علیہ ۔ ( ابوداود شریف ، باب الامام لا یصلی علی من قتل نفسہ ، ص ٤٦٥، نمبر ٣١٨٥سنن للبیھقی ، باب الصلوة علی من قتل نفسہ غیر مستحل لقتلھا ج رابع ص ٢٩،نمبر٦٨٣٣) اس حدیث میں اپنے کو قتل کرنے والے پر حضورۖ نے نماز نہیں پڑھی تو اسی طرح ڈاکؤوں اور باغیوں پر نماز نہیں 
پڑھی جائے گی۔ 
 ترجمہ :  ١   ا س لئے کہ حضرت علی  نے اہل نہروان کے با غیوں پر نماز نہیں پڑھی ۔ 
تشریح :  حضرت علی  سے نہروان کے خوارج نے جنگ کی تھی تو باغیوں کے جو لوگ مرے تھے حضرت علی  نے اس پر نماز جنازہ نہیں پڑھی ۔
نوٹ:  چونکہ میت مومن ہے اس لئے اور لوگ نماز پڑھ لیں ۔
 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 فصل ما یکرہ فی ا لصلوة 13 1
3 فصل فی آداب الخلاء 35 2
4 باب صلوة الوتر 42 3
5 وتر کا بیان 42 4
7 باب النوافل 56 3
8 فصل فی القرأة 66 3
9 فصل فی قیام رمضان 94 3
10 فصل فی التراویح 94 3
11 باب ادراک الفریضة 104 3
12 باب قضاء الفوائت 127 3
13 باب سجود السہو 144 3
14 باب صلوٰة المریض 178 3
15 باب سجود التلاوة 197 3
16 باب صلوة المسافر 218 3
17 میل شرعی،میل انگریزی اور کیلو میٹر میں فرق 222 16
18 بحری میل 228 16
19 باب صلوة الجمعة 254 2
20 باب صلوة العیدین 290 19
21 فصل فی تکبیرات تشریق 312 20
23 باب صلوة الکسوف 318 19
24 باب صلوة الاستسقاء 326 19
25 باب صلوة الخوف 332 19
26 باب الجنائز 339 2
27 فصل فی الغسل 342 26
28 فصل فی التکفین 352 26
29 کفن کا بیان 352 26
30 کفن بچھانے اور لپیٹنے کا طریقہ 355 26
31 فصل فی الصلوة علی ا لمیت 361 26
32 فصل فی حمل الجنازة 384 26
33 فصل فی الدفن 389 26
34 باب الشہید 397 2
35 باب الصلوٰة فی الکعبة 413 2
36 کتاب الزکوٰة 419 1
38 باب صدقة الصوائم 419 36
39 باب زکوة الابل 451 38
40 فصل فی البقر 458 38
41 فصل فی الغنم 464 38
43 فصل فی الخیل 469 38
44 فصل فی مالا صدقة فیہ 473 38
45 جانور کے بچوں کا فصل 473 38
46 باب زکوٰة المال 498 36
47 فصل فی الفضة 498 46
48 فصل فی الذہب 505 46
49 درہم کا وزن 509 46
50 دینار کا وزن 509 46
51 نصاب اور اوزان ایک نظر میں 510 46
52 چاندی کا نصاب 510 46
53 سونے کا نصاب 510 46
54 رتی اور ماشہ کا حساب 511 46
55 فصل فی العروض 512 46
56 باب فی من یمرّ علی العاشر 520 36
57 باب فی المعادن والرکاز 541 56
58 باب زکوٰة الزّروع والثمار 556 56
59 باب من یجوز دفع الصّدقات الیہ ومن لا یجوز 584 56
61 باب مصارف الزکوة 584 56
62 باب صدقة الفطر 618 36
63 فصل فی مقدار الواجب و وقتہ 634 62
64 صدقة الفطر کی مقدار 641 62
65 صاع کا وزن 641 62
Flag Counter