Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 2

382 - 645
 ١  لانہ ظہرت تبعیة الدار فحکم بالاسلام کما فی اللقیط (٧٢٣)   واذا مات الکافرو لہ ولی مسلم فانہ یغسلہ ویکفنہ ویدفنہ  )  ١   بذلک امر علی  فی حق ابیہ ابی طالب

یقول ابو ھریرة (فطرت اللہ التی فطر الناس علیھا )۔( آیت ٣٠، سورة الروم٣٠ ) ۔ ۔ (بخاری شریف ، باب اذا أسلم الصبی فمات ھل یصلی علیہ ؟ ، ص ٢١٧، نمبر١٣٥٨)  اس حدیث میں ہے کہ ہر بچہ اسلام کی فطرت پر پیدا ہو تا ہے ، اور آیت میں بھی اس کا اشارہ ہے ۔ آیت میں فطرت اللہ سے مراد اسلام کی فطرت ہے ۔اور فطر الناس کا ترجمہ ہے اس پر پیدا کیا ۔ 
 ترجمہ:   ١  اس لئے کہ دار الاسلام کا تابع ہو نا ظاہر ہوا ، اس لئے مسلمان کا حکم لگا یا گیا ، جیسا کہ دار الاسلام میں پا ئے ہوئے بچے کا حکم ہے ۔ 
تشریح :  یہ دلیل عقلی ہے کہ اس بچے کا نگراں دار الاسلام ہے ، کیونکہ یہ بچہ دار الاسلام میں ہے اسلئے یہ مسلمان شمار کیا جا ئے گا ، جیسا کہ کوئی لاوارث بچہ ]لقیط[ دار الاسلام میں مل جا ئے تو دار الاسلام میں ہو نے کی وجہ سے اس بچے کو مسلمان شمار کیا جا تا ہے ، بشرطیکہ اسپر کفر کی کوئی علامت واضحہ نہ ہو ، اسی طرح یہاں بھی مسلمان شمار کیا جا ئے گا ۔ ۔ اللقیط :  لقطہ سے مشتق ہے اس کا ترجمہ ہے پا یا ہوا بچہ ۔ 
ترجمہ:  (٧٢٣) اگر کافر مر جائے اور اس کا ولی مسلمان ہو تو مسلمان ولی اس کو غسل دے گا ، اور اس کو کفن دے گا ، اور اس کو دفن کر دے گا ۔ 
 ترجمہ:   ١  حضور ۖ نے حضرت علی  کو انکے باپ ابو طالب کے حق میں اسی طرح کر نے کا حکم فر ما یا تھا ۔
تشریح : اگر کافر مر جائے اور اس کا ولی مسلمان ہو تو ابھی بھی رشتہ داری کا حق ادا کرے ، البتہ سنت کے طریقے پر دفن نہ کرے کیونکہ وہ سنتوں کو مان کر نہیں مرا ہے اور نہ اس پر یقین رکھتا ہے ، اور اس کا طریقہ یہ ہے کہ جس طرح نا پاک کپڑے کو دھوتے ہیں اس طرح اس کو غسل دے یعنی صرف جسم پر پانی بہا دے ، کفن بھی سنت کے طریقے پر نہ دے بلکہ صرف کپڑے میں لپیٹ دے اور لاش کو مٹی میں چھپا دے ۔کیونکہ جب حضرت علی  کے والد ابو طالب کا انتقال ہوا تو حضور ۖ نے حضرت علی  کو فر ما یا کہ اپنے باپ کو جا کر مٹی میں چھپا دو ۔  
وجہ :(١) صاحب ھدایہ کی حدیث یہ ہے ۔   عن علی  قال قلت للنبی ۖ ان عمک الشیخ الضال قد مات ، قال : اذھب فوار أباک ثم لا تحدثن شیئا حتی تأتینی ۔ فذھبت فواریتہ و جئتہ فأمرنی فاغتسلت و دعا لی ۔ ( ابو داود شریف ، باب الرجل یموت لہ قرابة مشرک ، ص ٤٦٩، نمبر ٣٢١٤ نسائی شریف ، باب مواراة المشرک ، ص ٢٨٢، نمبر ٢٠٠٨) اس حدیث میں چار باتیں ہیں ]١[ حضرت علی  نے اپنے کا فر باپ کو دفن کیا جس سے معلوم ہوا کہ کافر رشتہ دار کو دفن کر سکتا ہے۔]٢[ حدیث میں فر مایا وار اباک ، اپنے باپ کو چھپا دو ، جس سے معلوم ہوا کہ اسلامی طریقے پر سنتوں کے ساتھ دفن نہیں کیا جا 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 فصل ما یکرہ فی ا لصلوة 13 1
3 فصل فی آداب الخلاء 35 2
4 باب صلوة الوتر 42 3
5 وتر کا بیان 42 4
7 باب النوافل 56 3
8 فصل فی القرأة 66 3
9 فصل فی قیام رمضان 94 3
10 فصل فی التراویح 94 3
11 باب ادراک الفریضة 104 3
12 باب قضاء الفوائت 127 3
13 باب سجود السہو 144 3
14 باب صلوٰة المریض 178 3
15 باب سجود التلاوة 197 3
16 باب صلوة المسافر 218 3
17 میل شرعی،میل انگریزی اور کیلو میٹر میں فرق 222 16
18 بحری میل 228 16
19 باب صلوة الجمعة 254 2
20 باب صلوة العیدین 290 19
21 فصل فی تکبیرات تشریق 312 20
23 باب صلوة الکسوف 318 19
24 باب صلوة الاستسقاء 326 19
25 باب صلوة الخوف 332 19
26 باب الجنائز 339 2
27 فصل فی الغسل 342 26
28 فصل فی التکفین 352 26
29 کفن کا بیان 352 26
30 کفن بچھانے اور لپیٹنے کا طریقہ 355 26
31 فصل فی الصلوة علی ا لمیت 361 26
32 فصل فی حمل الجنازة 384 26
33 فصل فی الدفن 389 26
34 باب الشہید 397 2
35 باب الصلوٰة فی الکعبة 413 2
36 کتاب الزکوٰة 419 1
38 باب صدقة الصوائم 419 36
39 باب زکوة الابل 451 38
40 فصل فی البقر 458 38
41 فصل فی الغنم 464 38
43 فصل فی الخیل 469 38
44 فصل فی مالا صدقة فیہ 473 38
45 جانور کے بچوں کا فصل 473 38
46 باب زکوٰة المال 498 36
47 فصل فی الفضة 498 46
48 فصل فی الذہب 505 46
49 درہم کا وزن 509 46
50 دینار کا وزن 509 46
51 نصاب اور اوزان ایک نظر میں 510 46
52 چاندی کا نصاب 510 46
53 سونے کا نصاب 510 46
54 رتی اور ماشہ کا حساب 511 46
55 فصل فی العروض 512 46
56 باب فی من یمرّ علی العاشر 520 36
57 باب فی المعادن والرکاز 541 56
58 باب زکوٰة الزّروع والثمار 556 56
59 باب من یجوز دفع الصّدقات الیہ ومن لا یجوز 584 56
61 باب مصارف الزکوة 584 56
62 باب صدقة الفطر 618 36
63 فصل فی مقدار الواجب و وقتہ 634 62
64 صدقة الفطر کی مقدار 641 62
65 صاع کا وزن 641 62
Flag Counter