٣ قلنا یمکنہ ان یعد ذٰلک قبل الشروع فیستغنی عن العدِّ ۔واللّٰہ اعلم۔
عن یسیرة أخبرتھا أن النبی ۖ أمرھن أن یراعین بالتکبیر و التقدیس و التھلیل و أن یعقد ن بالأنامل ، فانھن مسئولات مستنطقات ۔ ( ابوداود شریف ، باب التسبیح بالحصی ، ص ٢٢٢، نمبر ١٥٠١مصنف ابن ابی شیبة ، باب ٦٧٤فی عقد التسبیحو عدد الحصی ، ج ثانی ، ص ١٦٣ ، نمبر ٧٦٥٥) اس حدیث میں ہے کہ انگلیوں سے تسبیح گنے ۔
ترجمہ: ٣ ہم اسکا جواب دیتے ہیں کہ نمازی کے لئے ممکن ہے کہ نماز شروع کر نے سے پہلے اسکو گن لے تاکہ نماز کے اندر گننے سے بے نیاز ہو جائے ۔
تشریح : یہ صاحبین کی دلیل کا جواب ہے ۔ انہوں نے فر مایا تھا مثلا طوال مفصل کے لئے نماز میں آیتوں کو گننا پڑے گا جس سے نماز میں گننے کا ثبوت ہوا ۔ اسکا جواب دے رہے ہیں کہ یہ ممکن ہے کہ نماز سے پہلے ہی ساٹھ آ یتیں گن کر ذہن میں متعین کر لے اور نماز کے اندر اتنی آیتیں پڑھ لے تو نماز میں گننے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ اور اس سے نماز کے اندر گننے کا ثبوت نہیں ہو گا ۔
و اللہ اعلم بالصواب ۔