اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 2 |
١ لانہ لم ینقل خطبہ ضروری نہیں کہ اس کے بغیر نماز کسوف نہیں ہوگی۔ ترجمہ: ١ اسلئے کہ یہ منقول نہیں ہے۔ تشریح : حدیث میں خطبے کا ذکر تو ہے لیکن اس اعتبار سے نہیں ہے کہ خطبہ کے بغیر نماز ہی نہ ہو ۔ خطبہ کا ثبوت یہ ہے ۔ عن اسماء قالت فانصرف رسول اللہ ۖ و قد تجلت الشمس فخطب فحمد اللہ بما ھو أھلہ ثم قال أما بعد ۔( بخاری شریف ، باب قول الامام فی خطبة الکسوف أما بعد ، ص ١٧١، نمبر ١٠٦١) اس حدیث میں کسوف میں خطبے کا ذکر ہے ۔