Deobandi Books

تعمیم التعلیم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

84 - 86
کوئی شخص حواس باختہ ہوجائے کہ اس سے مجنونانہ حرکتیں صادر ہونے لگیں ۔ مثلاً دیوار میں سر مارنے لگے یا اپنے ہاتھ میں کاٹنے لگے ۔ غرض ایسا بے تاب ہو کہ عقل زائل ہو جاوے تو اس کی طلاق نہیں ہوتی۔
ان حضرت نے لفظ تو عربی دیکھا اور ترجمہ کیا اردو محاورہ کے موافق اردو میں مدہوش حیرت زدہ کو بھی کہتے ہیں۔پس شاید مدہوش کا ترجمہ متحیر کا کیا ہوگا۔پھر متحیر کا ترجمہ متعجب کر دیا ہوگا ۔یا نہ معلوم انہوں نے انگریزی کا کون سا لفظ مدہوش کے ترجمہ میں اختیار کیا ہوگا ۔ پھر اس کا ترجمہ اردو میں ہوا تو وہ کچھ سے کچھ ہو گیا یعنی ٹیڑھی کھیر ہوگئی۔
ٹیڑھی کھیر کی حکایت شاید آپ نے نہ سنی ہوگی ۔ ایک لڑکے نے اپنے اندھے میاںجی سے کہا کہ آج آپ کی ہمارے یہاں دعوت ہے ۔ کہا ،کیا کھلائے گا؟ اس نے کہا کھیر،کہنے لگے کہ کھیر کیا ہوتی ہے ؟ لڑکے نے کہاکہ چاولوں میں مٹھائی ڈال کر پکاتے ہیں ۔ حافظ جی نے پوچھا کہ وہ کیسی ہوتی ہے ؟ اس نے کہاکہ سفید ہوتی ہے ۔ اندھے میاں نے سیاہ وسپید کیوں دیکھا تھا ،کہنے لگے سفید کیسا ہوتا ہے؟ لڑکے نے کہا جیسے بگلا ۔انہوں نے بگلا بھی نہ دیکھا تھا ۔ بولے کہ بگلا کیسا ہوتا ہے ؟ لڑکے نے بگلے ی صورت اپنے ہاتھ پر بنا کر اس پر حافظ جی کا ہاتھ پھیرا کہ بگلا ایسا ہوتا ہے ۔ تو وہ یہ سمجھے کہ بس کھیر بھی اسی شکل کی ہوتی ہوگی ۔کہنے لگے کہ یہ تو بڑی ٹیرھی کھیر ہے گلے سے بھی نہ اترے گی ۔ 
تو دیکھئے بات کیا تھی اور کہاں پہنچ گئی ۔ اسی طرح مدہوش کا مسئلہ ترجمہ در ترجمہ ہونے سے یہاں تک پہنچ گیا کہ تعجب میں طلاق نہیں پڑتی ۔ پھر غضب یہ ہے کہ وہ کتاب قانون میں داخل ہے اسی کے موافق فیصلے ہوتے ہوں گے ۔ نہ معلوم کس کس کو اس مسئلہ کے موافق طلاق سے بری کردیا گیاہوگا۔ بس یہ مترجم رہ گئے ہیں اور ان کی کتابیں قانون میں داخل ہیں جن کو شریعت سے ذرا بھی مس نہیں ۔بس وہی حال ہو رہا ہے   ؎
گربہ میر و سگ وزیر و موش را دیواں کنند
ایں چنیں ارکان دولت ملک را ویراں کنند
اذا کان الغراب دلیل قوم
سیہدیھم طریق الھالکین
کام کی باتیں
صاحبو! اس کے متعلق گورنمنٹ سے درخواست کرنے کی سخت ضرورت ہے کہ اس غلطی کی بہت جلد اصلاح کی جاوے یہ مسئلہ بالکل غلط ہے ۔ اور جس قدرترجمے قانون میں داخل ہیں ان کو دوچار محقق عالموں کو دکھا کر پاس کیا جائے ۔محض ایک شخص کے ترجمے کردینے سے اس کے موافق فیصلے نہ کئے جائیں۔ دیکھئے یہ کام کرنے کا ہے مگر مسلمان ایسے کام نہیں کرتے جن 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تمہید 1 1
3 علم سحر 1 2
4 ومن شر الننفّٰثٰت فی العقد 2 2
5 نیت کا اثر 2 2
6 علت اور شریعت 6 2
7 انما البیع مثل الربوا 7 2
8 اصول شریعت 8 2
9 فاعتبرو ایا اولی الابصار 9 2
10 عجب وکبر 11 2
11 عقلی علت بعض لوگ 12 2
12 حکمتِ احکام 15 2
13 نسبت مع اﷲ 17 2
14 حرمت کا مدار 18 2
15 بے وضو نماز 20 2
16 مولوی کی تعریف 21 2
17 بسم اﷲ پڑھنا 22 2
18 نفع کی چیز 24 2
19 سفلی وعلوی عمل 24 2
20 توجہ ومسمریزم کی حقیقت 25 2
21 علوی عمل کی حدود 28 2
22 سحر کی تاثیر 29 1
23 کشف کے خطرات 31 22
24 تعلیم نسواں کی ضرورت 32 22
25 عجائب پرستی 34 22
26 غلو فی الدین 35 22
27 عوام کا اعتقاد 36 22
28 واعظین کا مذاق 37 22
29 مجذوب اور سالک کا فرق 42 22
30 کاملین کے کمالات 43 22
31 سحر کے اثرات 46 22
32 علم محمود 47 22
33 مناظرے کی خرابیاں 48 22
34 مضر ونافع علوم 53 22
35 علماء کی غلطی 55 22
36 عوام کی غلطی 56 22
37 علماء کی کوتاہی 59 1
38 علماء کو ہدایت 64 37
39 علم کی کیمیا 66 37
40 علم کی فضیلت 68 37
41 صحبت کا اثر 70 37
42 امراء کی کوتاہی 71 37
43 علم کی قدر 72 37
44 انتخاب طلباء 74 37
45 علم دین کی برکت 75 37
46 رفع اشکالات 77 37
47 مفید علم 82 37
48 کام کی باتیں 84 37
Flag Counter