Deobandi Books

تعمیم التعلیم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

64 - 86
خویش را رنجور ساز و زار زار
تا ترا بیروں کنند از اشتہار
یہ تو باطنی ضرر ہے عوام کی تعظیم وتکریم اور ظاہری ضرر دنیا کا یہ ہوا کہ  ؎
خشمہاؤ چشمہاؤ رشکہا
بر سرت ریزد چو آب از مشکہا
کہ جہاں عوام نے کسی کی تعظیم وتکریم زیادہ شروع کی اور لوگوں کو اس کے ساتھ حسد ہوا اور بہت سے شدمن اس کے پیدا ہو اجتے ہیں جو اس تعظیم وتکریم کو آنکھوں سے نہیں دیکھ سکتے رات دن اسی کوشش میں رہتے ہیں کہ کسی طرح اس کو عوام کی نظروں سے گرادیں بس عافیت میں وہ لوگ ہیں جو گم نام ہیں جن کو کوئی پوچھتا ہی نہیں ۔ نہ ان سے کسی کو حسد ہے نہ عداوت   ؎
آنانکہ بکنج عافیت بنشستند
دندان سگ ودہان مردم بستند
کاغذ بدریدند وقلم بشکستند
وز دست وزبان حرف گیراں رستند
میں یہ کہہ رہا تھا کہ عوام کی قدر اور تعظیم وتکریم اور ان کی نظروں میں عزت وجاہ ایسی چیز نہیں ہے جس کی طلب کی جائے ۔ ایسی تیسی عوام کی رضا کی ، انسان کی خصوص عالم کو رضائے حق کا طالب ہونا چاہئے کیونکہ عوام کے اعتقاد کی مضرتیں میں آپ کو بتلا چکا ہوں کہ اس سے ظاہر وباطن دونوںکا ضرر ہوتا ہے ۔ الا من عصم اﷲ۔
علماء کو ہدایت
پس علماء کو علم کی فضیلت عربی ہی کے ساتھ خاص نہ کرنا چاہئے اور نہ یہ خیال کرنا چاہئے کہ اگر اردو پڑھنے ولا بھی عالم کی برابر فضیلت میں ہو گیا تو ہم کو کون پوچھے گا ۔میں کہتا ہوں کہ تم اس خیال کو دل سے نکال دو اور اپنے کو مٹا دو ۔ دیکوھ پھر تمہاری ہی قدر ہوی ۔ کچھ خاصیت ہے مٹانے میں کہ اس سے زیادہ شہرت ہوتی ہے ۔ میں تو کہا کرتا ہوں جو لوگ طالب جاہ ہیں ان کو جاہ حاصل کرنے کا طریقہ ہی نہیں آتا ۔ جاہ بھی ترک جاہ ہی سے حاصل ہوتی ہے ۔طلب سے حاصل نہیں ہوتی۔ مگر نیت سے اگر کوئی ترک جاہ کرے تو وہ یاد رکھے کہ ثواب کچھ نہ ہوگا ۔ تواضع اس نیت سے کرنا کہ ہم متواضع مشہور ہوجائیں گے تکبر ہی میں دخل ہے ۔ پس مٹانے میں یہ خاصیت ہے کہ اس سے شہرت ہو جاتی ہے ۔ایک بزرگ فرماتے ہیں  ؎
اگر شہرت ہوس داری اسیر دام عزلت شو
کہ در پرواز دارد گوشہ گیری نام عنقا را
دوسری بات یہ ہے کہ اگر تم سارے عالم کو عالم بنا دو گے جب بھی بڑے تم ہی 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تمہید 1 1
3 علم سحر 1 2
4 ومن شر الننفّٰثٰت فی العقد 2 2
5 نیت کا اثر 2 2
6 علت اور شریعت 6 2
7 انما البیع مثل الربوا 7 2
8 اصول شریعت 8 2
9 فاعتبرو ایا اولی الابصار 9 2
10 عجب وکبر 11 2
11 عقلی علت بعض لوگ 12 2
12 حکمتِ احکام 15 2
13 نسبت مع اﷲ 17 2
14 حرمت کا مدار 18 2
15 بے وضو نماز 20 2
16 مولوی کی تعریف 21 2
17 بسم اﷲ پڑھنا 22 2
18 نفع کی چیز 24 2
19 سفلی وعلوی عمل 24 2
20 توجہ ومسمریزم کی حقیقت 25 2
21 علوی عمل کی حدود 28 2
22 سحر کی تاثیر 29 1
23 کشف کے خطرات 31 22
24 تعلیم نسواں کی ضرورت 32 22
25 عجائب پرستی 34 22
26 غلو فی الدین 35 22
27 عوام کا اعتقاد 36 22
28 واعظین کا مذاق 37 22
29 مجذوب اور سالک کا فرق 42 22
30 کاملین کے کمالات 43 22
31 سحر کے اثرات 46 22
32 علم محمود 47 22
33 مناظرے کی خرابیاں 48 22
34 مضر ونافع علوم 53 22
35 علماء کی غلطی 55 22
36 عوام کی غلطی 56 22
37 علماء کی کوتاہی 59 1
38 علماء کو ہدایت 64 37
39 علم کی کیمیا 66 37
40 علم کی فضیلت 68 37
41 صحبت کا اثر 70 37
42 امراء کی کوتاہی 71 37
43 علم کی قدر 72 37
44 انتخاب طلباء 74 37
45 علم دین کی برکت 75 37
46 رفع اشکالات 77 37
47 مفید علم 82 37
48 کام کی باتیں 84 37
Flag Counter