Deobandi Books

تعمیم التعلیم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

4 - 86
مقام عشق
یہاں تک کہ عشاق تو رضا ئے الٰہی کے سامنے جہنم کی بھی پروا نہیں کرتے ۔اگر خدا تعالیٰ اسی میں راضی ہوں کہ انکو جہنم میں بھیج دیا جاوے تو وہ اس پر بھی خوش ہیں اور اس وقت وہ دوزخ ہی ان کے لیے جنت بن جاوے گی۔مولانا اسی کو فرماتے ہیں  ؎
بے تو جنت دوزخ است اے دلربا
با تو دوزخ جنت است اے جانفزا
کوئی یہ نہ سمجھے کہ یہ شاعرانہ مبالغہ ہے ورنہ اگر دوزخ میں ان کو بھیج دیا جائے تو ساری بہادری کرکری ہوجائے ۔سو خوب سمجھ لو کہ یہ مبالغہ نہیں بلکہ سچی بات ہے اور اس وقت بھی اﷲ کی ایک مخلوق ایسی ہے جو خدا کی رضا کے سامنے جہنم کی پروا نہیں کرتی۔
دیکھو ملائکہ جو خدا کے مطیع وفرماں بردار اور طالب رضا ہیں ان میںایک جماعت زبانیہ جہنم کی بھی ہے جو دوزخ کی داروغہ اور کارکن ہے اور وہ ہر وقت دوزخ ہی میں رہتے ہیں اگر چہ دوزخ میں ان پر عذاب نہیں ہے ۔مگر ظاہر ہے کہ ان کے سامنے ہر وقت آگ اور دھواں ہے ۔خون اور پیپ کا منظر ہے ۔بری بری اور ڈراؤنی صورتیں ہیں ۔سانپ اور بچھو اور اژدہا وغیرہ ہیں ۔اور ایک جماعت جنت کی کار کن ہے جہاں ہر وقت ان ک سامنے مناظر جنت ہیں ۔باغ اور پھول پھلواری ہے ۔ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں ہیں حسین وجمیل صورتیں ہیں ،پھر جنتیوں کی صحبت ہے جو سب کے سب مہذب اور شائستہ ہیں ۔اور زبانیہ جہنم کو دوزخیوں سے پالا پڑا ہے جن کی باتوں میں کہنا نہیں ۔ہر وقت لعن طعن اور گالم گلوچ ہی ہوگی ۔
کُلَّمَا دَخَلَتْ اُمّۃٌ لَعَنَتْ اُخْتَہَا
تو کیا دوزخ اور جنت ے محافظوں کے ان خارجی حالات میںکچھ بھی تفاوت نہیں ہے ؟ ضرور ہے مگر کیازبانیہ جہنم کی وہاں کچھکلفت ہے ہر گز نہیں۔اگر ان سے ی کہا جاوے کہ خدا کی مرضی تو نہیں لیکن اگر تم چاہو تو تم کو جنت کا محافظ بنادیا جائے جہاں ایسے مناظر حسنہ ہیں ۔باغات اور نہریں ہیں ۔مہذب آدمیوں کی صحبت ہے لیکن مرضی خدا کی اسی میں ہے کہ تم دوزخ میں رہو ،جہاں ایسے مناظر کریہہ ہیں تو وہ یہی کہیں گے   ؎
بے تو جنت دوزخ است اے دلربا
باتو دوزخ جنت است اے جانفزا
پھر جب ملائکہ میں ایک ایسی جماعت موجود ہے جو دوزخ میں رہنے پر ویسے ہی راضی ہے جیسا کہ جنت کے محافظ جنت میں رہنے پر ، تو اگر انسانوں میںعشاق کی جماعت اس شان کی ہو تو اس پر تعجب کیا ہے ؟ کیونکہ انسان میںتو عشق ومحبت کا مادہ سب سے زیادہ ہے بلکہ یہ کہنا چاہئے کہ عشق ومحبت انسان 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تمہید 1 1
3 علم سحر 1 2
4 ومن شر الننفّٰثٰت فی العقد 2 2
5 نیت کا اثر 2 2
6 علت اور شریعت 6 2
7 انما البیع مثل الربوا 7 2
8 اصول شریعت 8 2
9 فاعتبرو ایا اولی الابصار 9 2
10 عجب وکبر 11 2
11 عقلی علت بعض لوگ 12 2
12 حکمتِ احکام 15 2
13 نسبت مع اﷲ 17 2
14 حرمت کا مدار 18 2
15 بے وضو نماز 20 2
16 مولوی کی تعریف 21 2
17 بسم اﷲ پڑھنا 22 2
18 نفع کی چیز 24 2
19 سفلی وعلوی عمل 24 2
20 توجہ ومسمریزم کی حقیقت 25 2
21 علوی عمل کی حدود 28 2
22 سحر کی تاثیر 29 1
23 کشف کے خطرات 31 22
24 تعلیم نسواں کی ضرورت 32 22
25 عجائب پرستی 34 22
26 غلو فی الدین 35 22
27 عوام کا اعتقاد 36 22
28 واعظین کا مذاق 37 22
29 مجذوب اور سالک کا فرق 42 22
30 کاملین کے کمالات 43 22
31 سحر کے اثرات 46 22
32 علم محمود 47 22
33 مناظرے کی خرابیاں 48 22
34 مضر ونافع علوم 53 22
35 علماء کی غلطی 55 22
36 عوام کی غلطی 56 22
37 علماء کی کوتاہی 59 1
38 علماء کو ہدایت 64 37
39 علم کی کیمیا 66 37
40 علم کی فضیلت 68 37
41 صحبت کا اثر 70 37
42 امراء کی کوتاہی 71 37
43 علم کی قدر 72 37
44 انتخاب طلباء 74 37
45 علم دین کی برکت 75 37
46 رفع اشکالات 77 37
47 مفید علم 82 37
48 کام کی باتیں 84 37
Flag Counter