ملفوظات حکیم الامت جلد 21 - یونیکوڈ |
|
صفحہ نمبر 94 کی عبارت ہر وقت دیکھ بھال رکھی جائے اس سے فارغ ہونے کا قصد ہی نہ کیا جائے بلکہ اس کی سرزنش مخالفت یا مالی و بدنی جرمانہ سے کرتا رہے جیسے کہ بخار کے موسم میں ہمیشہ ہوتا ہے ۔ مگر علاج اس کا یہی ہے کہ بخار کا نسخہ پیا جائے ۔ اس کی سع بیکار ہے کہ بخار ہی نہ آئے ۔ وسوسہ کا رحمت ہونا اور اس کی ایک عیجب حکمت تحقیق ۔ وساوس کا آنا تو رحمت ہے چنانچہ حدیث میں ہے ذالک صریح الایمان اور اس میں بڑی حکمت یہ ہے کہ اس سے عجب کی جڑ کٹ جاتی ہے اور عدم تضرر ( نقصان ) یقینی اور منصوص ہے وسوسہ اخلاق مذمومہ کی شناخت حال ۔ بسا اوقات نفس عاصی بندوں کو نظر حقارت سے دیکھتا ہے اور اپنے کو اہل علم سمجھ کر دوسرے سے تعظیم چاہتا ہے ۔ حالانکہ نہ علم کا اثر ہے نہ عمل کی ہمت ۔ کبھی رئیس زادہ سمجھ کر توقیر کی خواہش ہوتی ہے ۔ حالانکہ العزۃ للہ ولرسولہ و للمؤمنین ۔ تحقیق ۔ یہ سب وساوس ہیں ۔ جب آپ ان کو برا سمجھتے ہیں اور قصد نہیں ہے کہ ایسا خیال ہو کہ بلکہ یہ قصد ہے کہ نہ ہو تو یہ نہ طلب تعظیم ہے نہ تکبر ہے نہ ترفع ہے کیونکہ سب افعال مذمومہ ہیں جو اختیاری ہوتے ہیں ۔ پس جو اختیار سے نہ ہو وہ اخلاق مذمومہ سے خارج ہے صرف وسوسہ ہے اخلاق مذمومہ کا جو مضر نہیں ۔ وسوسہ کا علاج کل مع العلت تحقیق ۔ وسوسات کوئی پریشانی کی چیز نہیں پریشانی سے قلب ضعیف ہو جاتا ہے جس سے دونا ہجوم ہوتا ہے بجز بے پروانی اور بے التفائی اور کوئی تدبیر نہیں بلکہ بہتر یہ ہے کہ اس پر خوش ہو اس سے قلب کو قوت ہوتی ہے اور وساوس کو قبول نہیں کرنا جس سے وہ بہت جلد قطع ہو جاتے ہیں اور حقیقت میں جب اس میں گناہ نہیں تو پھر پریشانی کیوں ہو ۔ وساوس غیر اختیار یہ مکمل ایمان ہیں تحقیق ۔ وساوس غیر اختیاریہ مکمل ایمان ہیں نہ کہ مزیل مکمل ایمان اس لئے ہے کہ وساوس کی مشقتوں کو برداشت کرنا پڑتا ہے اور اس صبر و تحمل پر اجر مزید ملتا ہے ۔