ملفوظات حکیم الامت جلد 21 - یونیکوڈ |
|
صفحہ نمبر 50 کی عبارت آوے اس کے مقابلہ میں میں نے یہ تصنیف کیا ہے ۔ کہ خالی جائے بھرا آئے ۔ یعنی جو شخص دعوی تصنع و ریاء سے خالی جاوے وہ نفع سے بھرا آوے ۔ بڑا ادب ہدیہ کا خلوص و محبت ہے ارشاد ۔ حضورؐ نے فرمایا ہے اپنے ہمسایہ کو ہدیہ دیتے رہو چاہے جلی ہوئی کھری ہی ہو ۔ ہدیہ میں خلوص محبت کی ضرورت ہے اور قیمتی و نفیس کی ضرورت نہیں ۔ نجات اصل مقصود ہے ارشاد ۔ بڑی بات یہ ہے کہ آخرت میں جوتیوں سے نجات رہے ۔ کیسی دوسروں کی تربیت اور کیسی دوسروں کی اصلاح ۔ آج کل مجاہدہ کی کمی مضر نہیں ارشاد ۔ ریاضت و مجاہدہ سے تو بس یہ مقصود ہے کہ نفس کی سرکشی کم ہو جائے اور اطاعت میں آسانی سے لگ سکے ۔ چونکہ اب نفوس میں پہلی سی قوت اور سرکشی نہیں رہی ۔ نہ اب پہلے سے قوی رہے ۔ اس لئے مجاہدہ کی کمی مضر نہیں ۔ حضرت والا کے معمولات مبنی پر عقل و شریعت ہیں ارشاد ۔ حضرت والا حکیم لامت مدظلہ العالی نے فرمایا کہ دو شخص میرے پاس رہ کر بدظن نہیںہو سکتے ایک تو وہ جو پورا عاقل ہو کہ میرے ہر فعل کی حکمت اس کی سمجھ میں آ جائے یا وہ جو پورا عاشق ہو کہ میرا جو فعل بھی ہو اس کی نظر محبت میں بالکل مناسب اور بجا ہو ۔ تعلیم استغنائے قلب ارشاد ۔ قلب کا تعلق نہ دوستوں سے رکھے نہ دشمنوں سے مگر حقوق سب کے ادا کرے ۔ مقامات کی تعریف نیز یہ کہ اصلاح میں اس کی کوئی ترتیب نہیں ارشاد ۔ مقام کہتے ہیں اخلاق باطنہ حمیدہ مکتبہ کے اندر رسوخ و پختگی کو جیسے توکل ۔ انس ۔ محبت ۔ تفویض اگر کسی کو ان اخلاق باطنہ کے اندر پورے طور پر رسوخ پختگی حاصل نہیں تو گویا اس کو مقامات حاصل نہیں تو بس اس کا طریقہ اصلاح یہی ہے کہ طالب کی حالت میں غور کرے اور دیکھے کہ فلاں خصلت اس شخص کے اندر کیسی ہے آیا پختہ ہے یا خام ۔ پس اگر کسی خلق کے اندر خامی دیکھے اس کی اصلاح کر دے