ملفوظات حکیم الامت جلد 21 - یونیکوڈ |
|
صفحہ نمبر 10 کی عبارت کے اذکار اور قرآن کی تلاوت کو سنتے رہیں گے حضرت کو مسجد سے عشق تھا چنانچہ آپ نے کئی مسجدوں کی مکمل مرمت تنہا کرائی اللہ تعالی نے مسجد کا جوار عطا فرمایا ۔ حضرت نے تین اولاد ذکور مولوی حاجی محمد ابراہیم صاحب مولوی حافظ محمد یحی صاحب ۔ مولوی محمد لقمان صاحب ۔ اور عدا اولاد اناث چھوڑیں ۔ اللہ تعالی ان کو تا دیر قائم رکھے ۔ حضرت کی حسب ذیل تصانیف یاد گار ہیں ۔ خلاصۃ البیان ( تفسیر ) ۔ ازالۃ الوسن ( حدیث ) ۔ بہشتی ثمر دو حصہ ( فقہ ) ۔ انفاس دو حصہ ( کمالات اشرفیہ دو حصہ ( تصوف ) ۔ حضرت کے خلفاء کے جتنے نام معلوم ہو سکے یہ ہیں ۔ 1 ۔ مولوی مرتضی حسین خاں صاحب ساکن محتشم گنج الہ آباد ۔ ( ان کا انتقال حضرت کے سامنے ہو گیا ) 2 ۔ مولوی حافظ محمد یسین صاحب مریاڈ یہی ۔ 3 ۔ مولوی حافظ محمد بشیر صاحب ۔ 4 ۔ مولوی علیم اللہ صاحب ساکن پی پی گنج گورکھپور ۔ 5 ۔ مولوی محمد شفیع صاحب انسپکٹر سندھ ( مجاز صحبت ) ۔ 6 ۔ مولوی سید محمد عبدالرب صاحب صوفی اسٹنٹ ماسٹر گورنمنٹ اسکول سیتا پور ( جن کو حضرت نے خود تحریر فرمایا تھا کہ حصول نسبت کی بشارت دیتا ہوں ) ۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ تا دیر ان حضرات کو تقوی و تدین ۔ صحت و عافیت کے ساتھ بر قرار رکھے اور اس نالائق خاکپائے صلحاء کی بھی اصلاح فرمائے اور حسن خاتمہ نصیب فرمائے آمین بجاہ الامین صلی اللہ علیہ و آلہ و اصحابہ و سلم ۔