ملفوظات حکیم الامت جلد 21 - یونیکوڈ |
صفحہ نمبر 17 کی عبارت کرتا ہے چنانچہ جب وہ کوئی ناشائستہ حرکت کرتا ہے تو خجلت ہوتی ہے اگر وہ اپنے کو مجبور سمجھتا تو خجلت کیوں ہوتی ۔ انسان تو انسان جانوروں تک کو اس اختیار کا ادراک ہوتا ہے ۔ دیکھئے اگر کسی کتے کو لکڑی ماری جائے تو مارنے والے پر حملہ کرتا ہے نہ لکڑی پر ۔ اس کو یہ بھی یہ امتیاز ہوتا ہے کہ کون مختیار ہے اور کون مجبور ۔ حضرت مولانا رومیؒ نے نہایت سادہ اور سہل عنوان سے اس مسئلہ جبر و اختیار کو بیان فرمایا ہے ۔ زارئ ما شد دلیل اضطرار خجلت ما شد دلیل اختیار غرض نہ خالص جبر ہے نہ خالص اختیار ہے ۔ اختیار خالص نہ ہونے کے معنی یہ ہیں کہ وہ ماتحت ہے اختیار حق کے مستقل اختیار نہیں ہے ۔ غرض کہ سالک جب تک صفت اختیار کو استعمال نہ کرے گا ۔ اصلاح ممکن نہ ہو گی ۔ مثلا کسی میں بخل ہے تو نرے ذکر و شغل یا شیخ کی دعا و توجہ و برکت سے یہ رذیلہ ہر گز زائل نہ ہو گا ۔ بلکہ نفس کی مقاومت ہی سے زائل ہو گا گو ذکر و شغل وغیرہ معین ضرور ہو جائیں گے مگر کافی ہرگز نہیں ہو سکتے اس طریقہ میں تو کام ہی سے کام چلتا ہے نری تمناؤں یا نری دعاؤں سے کچھ نہیں ہوتا ۔ کارکن کار بگذر از گفتار کاند ریں راہ کار باید کار تصرف اور ہمت و اعمال کے اثر کا فرق ( 3 ) اگرچہ خیال ہو کہ بعض بزرگ کی توجہ سے بڑے بڑے بد کاروں کی خود بخود اصلاح ہو گئی ہے تو یہ ایک قسم کا تصرف ہے اور ایسا تصرف نہ اختیاری ہے نہ بزرگی کے لئے لازم ہے بہت سے بزروں میں تصرف مطلق نہیں ہوتا ۔ نیز تصرف کے اثر کو بقاء نہیں ہوتا ۔ اس کی مثال ایسی ہے کہ کوئی شخص تنور کے پاس بیٹھ گیا تو جب تک وہاں بیٹھا ہوا ہے تمام بدن گرم ہے ۔ مگر جیسے ہی وہاں سے ہٹا پھر ٹھنڈا کا ٹھنڈا ۔ بخلاف اس کے جو ہمت اور اعمال کے ذریعہ سے اثر ہوتا ہے وہ باقی رہتا ہے اور اس کی مثال ایسی ہے جیسے کسی نے کشتہ طلا کھلا کر اپنے اندر حرارت غریزی پیدا کر لی ہو تو اگر وہ شملہ پہاڑ بھی چلا جائے گا تب بھی وہ حرارت بد ستور باقی رہے گی ۔ صفاق رذیلہ کا مادہ تو جبلی ہوتا ہے مگر فعل اختیار میں ہے ( 4 ) اگر یہ شبہ ہو کہ جبلت تو کسی کی بدل نہیں ہو سکتی پھر جبلی صفات رذیلہ کی اصلاح کیوں کر ہو سکتی ہے تو خوب سمجھ لو کہ مادہ جبلی ہوتا ہے مگر فعل اختیار میں ہے پس مادہ بیشک زائل نہیں ہوتا مگر اس کے مقتضا پر عمل کرنا نہ کرنا اختیار میں ہے اور اسی کا انسان مکلف ہے اور بار بار اس مقتضاء کی مخالفت کرنے