ملفوظات حکیم الامت جلد 21 - یونیکوڈ |
|
صفحہ نمبر 7 کی عبارت احقر نے اس رسالہ کو چار باب میں تسیم کیا ہے ۔باب اول ۔ تعلیمات جس میں تصوف کے مبادی یعنی ضروری علوم و مسائل ہیں جو بصیرت فی المقصود میں بے حد مؤید ہیں ۔ باب دوم ۔ تحقیقات ۔جو مشتمل ہے امور غیر اختیاریہ کی تحقیقات اور ان کے عجیب و غریب معالجات پر ۔ باب ۔ سوم ۔ تھذیبات جس کا حصہ اول متعین ہے اخلاق رذیلہ کے ازالہ و تعدیل کے طریق کو اور حصہ دوم اخلاق حمیدہ کے تحصیل اور تکمیل کے طریق کو ۔ باب چھارم ۔ ارشادات جس میں ان علوم و مسائل متفرقہ کا بیان ہے جو یک گو نہ فن سلوک و تصوف میں بصیرت مزید پیدا کرتے ہیں ۔ اس مجموعہ کو حضرت مولانا و مرشدنا تھانویؒ دامت برکاتہم نے پسند فرما کر اس کا نام انفاس عیسی ۔ جو تجویذ فرمایا ہے ۔ اللہ تعالی اس رسالہ کو سالکین کے لئے نافع فرما دیں اور اس احقر کو اپنا قرب و رضا عطا فرمائیں وما توفیق الا باللہ علیہ تو کلت و الیہ انیب ۔ المرقوم یکم ذی الحجہ 1351 ھ