ملفوظات حکیم الامت جلد 21 - یونیکوڈ |
|
صفحہ نمبر 24 کی عبارت آداب شیخ و مرید و متعلقات آں ممانعت تعجیل فی اتخاذ الشیخ ارشاد ۔ ( 1 ) اس طریق میں ہر صاحب طریق کا مذاق جدا ہے ( 2 ) شرط انتفاع تناسب مذاقین ہے ۔ ( 3 ) جیل فی اتخاذ الشیخ ممنوعات طریق سے ہے ( 4 ) بدون صحبت طویل کسی کے مذاق کا ادراک صحیح نہیں ہوتا اگر صحبت طویلہ میسر نہ ہو مکاتبت طویلہ کی جائے کہ ملاقات حکمی ہے اس کے بعد جو رائے قائم کی جائے گی وہ معقد بہ ہو گی ورنہ ممکن ہے کہ اپنی تجویذ سے رجوع کا اظہار موجب بد مذگی ہو اور اس کا اخفاء موجب تنگی و تلبیس و کلاھما مضر ۔ بعض جزئیات مذاق حضرت مولانا مدظلہ العالی ارشاد ۔ ( 1 ) خوا بات کا قابل التفات نہ ہونا ( 2 ) تصرفات کو پسند نہ فرمایا ( 3 ) بتکلف سنجیدگی و متانت سے انقباض ( 4 ) رسوم کا پابند نہ ہونا گو وہ رسوم مباحہ ہی ہو ( 5 ) غیر طالب کے در پے نہ ہونا ( 6 ) احوال کا اہتمام نہ ہونا ۔ صرف اعمال کا مطمع نظر ہونا ۔ ( 7 ) مجاہدہ نام ہے ترک معاصی اور تقلیل مباحات نہ کہ ترک مباحات کا ( 8 ) تعلیم کی ملازمت کا سب سے زیادہ پسند ہونا ۔ بشرطیکہ تنخواہ میں تشویش نہ ہو ۔ اور تحصیل چندہ کا سب سے زیادہ نا پسند ہونا ۔ ( 9 ) مشورہ دینے کا معمول نہ ہونا ۔ ( 10 ) دع مالا یتعبک پر عمل ہونا ۔ ( 11 ) آزادی میں خلل نہ ڈالنا ( 12 ) قلب پر فضول بار نہ دینا ۔ ( 13 ) خلوت کا زیادہ پسند کرنا جلوت کی پسندیدگی محض برائے افادہ خواص و عام ہونا ۔ ( 14 ) انضباط اوقات ( 15 ) نفع رسانی عام مخلوق ( 16 ) امراء کا قصدا ممنون نہ بننا ۔ ( 17 ) اضرار سے سخت اجتناب رکھنا ۔ اصلاح عمل مقدم ہے بیعت و ذکر و شغل پر تہذیب السالکین کا مطالعہ ضروری ہے اور بدون اس کے ذکر و شغل سب بے کار ہے کام ترتیب سے اچھا ہوتا ہے ۔ ورنہ جس مکان کی بنیاد خام ہو گی ۔ مکان جلد منہدم ہو جائے گا ۔ اس پر نہ طالبوں کو ںظر ہے نہ مشائخ کو اس لئے نفع نہیں ہوتا ۔ طریق کار ارشاد ۔ کام کرنے کا طریق یہ ہے کہ کام شروع کر دے کسی امر کا انتظام نہ کرے اگر بعض حالات میں انتظام سے کام نہ بھی ہو بلا سے بے انتظامی پھر بھی بیکاری سے اچھی ہے ۔