ملفوظات حکیم الامت جلد 21 - یونیکوڈ |
|
صفحہ نمبر 40 کی عبارت مشائخ کسی کو اپنا خادم خاص نہ بنائیں ارشاد ۔ مشائخ کو چاہئے کہ کسی کو اپنا خادم خاص نہ بنائیں جس کو ان کے کاموں میں زیادہ دخل ہو کہ کبھی کسی مرید کی تعریف کر کے بڑھا دیں یا شکایت کر کے گٹھا دیں ۔ طرق امداد اہل طریق ارشاد ۔ حضرات مقبولان الہی سے جو وابستہ ہوتا ہے اللہ تعالی اس کو محروم رکھنا نہیں چاہتےجس کی طرق مختلف ہوتے ہیں ۔ ان میں سے ایک طریق یہ بھی ہے کہ بعض اوقات اللہ تعالی ان مشائخ کو کشف کے ذریعہ سے اطلاع دیتے ہیں اور ان کو حکم دیتے ہیں کہ اس شخص کی مدد کرو ۔ اور کبھی شیخ کو اطلاع بھی نہیں ہوتی اور کوئی لطیفہ غیبی شیخ کی صورت میں آ کر مدد کر جاتا ہے ۔ اس طریق میں قلب کی نگہداشت عمر بھر کا روگ ہے ۔ ارشاد ۔ جس طرح عام حالت کے اعتبار سے قرآن بدون دائمی مزادلت کے یاد نہیں رہتا اسی طرح اس طریق میں قلب کی نگہداشت عمر بھر کا روگ ہے کسی وقت غفلت کی اجازت نہیں ۔ یک چشم زون غافل ازاں شاہ نباشی شاید کہ نگاہ کند آگاہ نباشی اہل اللہ کی عظیم الشان فکر سب دنیوی فکر سے مستغنی کرنے والی ہے ارشاد ۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ اہل اللہ بڑے چین میں ہیں ۔ ان کو کچھ فکر نہیں ۔ بیشک دنیا کی تو ان کو فکر نہیں مگر دنیا کی فکر نہ ہونے کا منشاء بے فکری نہیں بلکہ ایسی عظیم الشان فکر ہے جس نے عضائے موسوی کی روح بن کر سب فکروں کو نگل لیا ہے ۔ اے ترا خارے بپا نشکستہ کہ دانی چیست حال شیرانے کہ شمشیر بلا بر سر خورند ذکر و شغل میں اصلاح غیر کی نیت رہزن طریق ہے ارشاد ۔ بعض سالکین اس نیت سے ذکر و شغل کرتے ہیں ۔ تا کہ اپنی تکمیل کے بعد مخلوق کی اصلاح کریں گے یاد رکھو یہ خیال طریق میں رہزن ہے اور نیت سے کچھ حاصل نہ ہو گا ۔ ابھی سے بڑے بننے کا شوق ہے ابھی پوری طرح بیٹے تو بنے نہیں اور باپ بننے کی فکر ہونے لگی ۔ اے بے خبر بکوش کہ صاحب خبر شوی تا راہ بین نباشی کے راہبر شوی در مکتب حقائق پیش ادیب عشق ہاں اے پسر بکوش کے روزے پدر شوی