ملفوظات حکیم الامت جلد 21 - یونیکوڈ |
|
صفحہ نمبر 91 کی عبارت مراقبہ برائے قطع مسافت آخرت ارشاد ۔ آپ ہر وقت سفر میں ہیں تو آپ کو سفر کے لئے فکر مند اور بے چین رہنا چاہئے بے فکر نہ ہوں بلکہ برابر عمل میں لگے رہئے اور اپنی طرف سے راستہ قطع کرنے کی برابر ہمت کیجئے ۔ پھر اللہ تعالی کی عنایات و اعانات کا لطف دیکھئے کہ وہ کیونکر طویل مسافت کو قصیر اور دشوار گذار طریق کو پھولوں جیسا ہلکا بنا دیتے ہیں ۔ اگر کبھی سستی ہو جائے تو پھر از سر نو تجدید کی فکر کیجئے اگر گناہ ہو جائے تو فورا توبہ کر لیجئے اس سے پھر بندہ راستہ پر آ جاتا ہے ۔ مراقبہ ترغیب مجاہدہ ارشاد ۔ صاحبو ! اپنے وطن کو جا رہے ہو اور اتنی سست رفتار کہ بیٹھ بیٹھ کر چل رہے ہو ۔ اصل مکان کی طرف تو جانور بھی تیزی سے چلتے ہیں ۔ بیلوں کو دیکھئے کہ وطن کی طرف کس شوق سے قدم اٹھا کر چلتے ہیں ۔ حیرت ہے کہ آپ انسان ہو کر بھی اپنے اصلی وطن کی طرف تیزی کے ساتھ قدم نہیں اٹھاتے ۔ صاحبو ! سستی نہ کرو ۔ تیزی کے ساتھ چلو تمہارا اصلی وطن اصلی مستقر آ گے ہے ۔ تم دنیا میں کہاں پھنسے رہ گئے اس کے ساتھ کیوں دل لگایا ۔ مراقبات کا مقصود ارشاد ۔ مراقبات کا یہ نفع نہیں ہے کہ ان سے تصور کامل ہوتا ہے بلکہ یہ نفع ہے کہ ان سے تصور ناقص راسخ ہو جاتا ہے اور اسی رسوخ میں مشائخ عوام سے ممتاز ہیں ۔ باب دوم ۔ تحقیقات اس بات میں ۔ ( سہل و مجرب علاج ان امور غیر اختیاریہ کے ہیں جن میں سالکین اکثر و بیشتر مبتلا ہو کر سخت حیرات و پریشان ہوتے ہیں ۔ وساوس وساوس کا عجیب و غریب علاج تحقیق وساوس کا علاج عدم التفات ہے ۔ بس لیکن عدم التفات کو مقصود بالغیر سمجھ کر کام میں