ملفوظات حکیم الامت جلد 21 - یونیکوڈ |
|
صفحہ نمبر 87 کی عبارت مراقبات دفع رغبت الی المعاصی کا مراقبہ ارشاد ۔ اگر رغبت الی المعاصی کی کثرت ہو تو یاد کر کے ایسے وقت میں عقوبت دوزخ کو یا حق تعالی کے بصیر ہونے کو یاد کر لیا کرو چند بار ایسا کرنے سے یہ مانع ہو جایا کرے گا ۔ مراقبہ موت کی تعدیل ارشاد ۔ مراقبہ موت وما بعد الموت سے جو خوف پیدا ہوتا ہے عین مطلوب ہے کہ معین آخرت ہے لیکن اگر اس کے قصدا استحضار سے کوئی مرض جسمانی ہونے کا خوف ہو تو روزانہ نہ کریں گاہ گاہ جب غفلت محسوس ہو کر لیں ۔ مراقبہ دفع معاصی ارشاد ۔ گناہ کا علاج بجز ہمت کے کچھ نہیں ہے اور خدا تعالی کے عذاب سے سوچنا یہ ہمت کو قوی کرے گا ۔ مراقبہ میں جی نہ لگنے کی تعدیل ارشاد ۔ اگر مراقبہ میں جی نہ لگے تو ایک دن مراقبہ کرو ۔ ایک ناغہ کرو ۔ مراقبہ عذاب آخرت ارشاد ۔ عذاب آخرت کا سوچنا تمام پریشانیوں سے نجات دینے والا ہے ۔ اس سے کلفت اور کدورت نہیں ہوتی بلکہ اس فکر سے قلب میں نورانیت و انشراح ہوتا ہے ۔ جس کا راز یہ ہے کہ اس فکر سے قلب کو اللہ تعالی کی طرف توجہ اور تعلق ہو جاتا ہے اور تعلق مع اللہ تمام پریشانیوں سے نجات دینے والا ہے حدیث میں ہے ۔ من جعل الھمرم ھما واحدا ھم اخرتہ کفا اللہ ھم دنیاہ ومن تشعبت الھموم احوال الدنیا لم یبال اللہ فی ای او دیتھا ھلک الخ مراقبہ تفویضیہ ۔ توحیدیہ ۔ عشقیہ ۔ عبدیہ ۔ ( مراقبہ قدسیہ ) ارشاد ۔ یہ مراقبہ اور استحضار کہ ہم کون ہیں اپنے اندر تصرف کرنے والے یا تجویذ کرنے والے