ملفوظات حکیم الامت جلد 21 - یونیکوڈ |
|
صفحہ نمبر 83 کی عبارت سب مقاصد کے لئے دعا ارشاد ۔ سب مقاصد کے لئے یہ شعر ہر نماز کے بعد سات مرتبہ پڑھ لیا کریں ۔ فسھل یا الھی کل صعب بحرمۃ سید الابرار سھل ظاہرا دعا کے عدم قبولیت کا راز ارشاد ۔ اگر دعا قبول ہونے میں دیر ہو قبول کے آثار معلوم نہ ہو گھبراؤ نہیں کیونکہ اللہ تعالی ہر بات کو اچھی طرح جانتے ہیں یعنی وہ ہر چیز کی مصلحت کو تم سے زیادہ جانتے ہیں ۔ بس اس بات کو بھی وہی خوب جانتے ہیں کہ یہ نعمت موہوبہ ( جس کی تم درخواست کر رہے ہو ) تمہارے لئے مناسب ہے یا نہیں اور مناسب ہے تو کس وقت اور کس حالت میں مناسب ہے ۔ عارف کی دعاء کا منشاء ارشاد ۔ عارف کو دعا سے بجز دعاء کے اور کچھ مقصود نہیں تو اس کی دعا ہر حال میں مستجاب ہے کیونکہ مدعاء ہر حال میں حاصل ہے کبھی حق تعالی عارف کی زبان سے دعاء اس لئے نکلواتے ہیں کہ ان کی باتیں سنیں ان کا عجز و نیاز دیکھیں ۔ ہماری سب دعائیں بالمعنی الاعم قبول ہوتی ہیں ارشاد ۔ حدیث میں رسول اللہؐ کا ارشاد ہے کہ دعائیں سب قبول ہوتی ہیں پھر کبھی تو وہی مل جاتا ہے جو مانگا تھا ۔ اور کبھی اس سے افضل چیز عطا ہوتی ہے اور کبھی دنیا میں کچھ عطا نہیں ہوتا بلکہ اس کا اجر آخرت میں جمع کر کے اس کو دیا جائے گا ۔ اس وقت ثواب کو دیکھ کر آپ تمنا کریں گے کاش ہماری سب دعائیں آخرت ہی میں ذخیرہ رہتیں ۔ دنیا میں ایک بھی نہ ملتی پس یقین کر لینا چاہئے کہ ہماری سب دعائیں بالمعنی الاعم قبول ہوتی ہیں ۔ ثمرات آجلہ دعا جلہ کے لئے دعا کے شرط جواز ارشاد ۔ اعمال اختیاریہ کا اہتمام واجب ہے اور ثمرات آجلہ یعنی جزا کے لئے دعا بھی جائز ہےاور اہتمام بھی واجب ہے ۔ اور احوال اختیاریہ یعنی ثمرات عاجلہ کے لئے صرف دعا جائز ہے اور اس کے علاوہ کسی قسم کا اہتمام جائز نہیں ۔ اور دعا بھی اس شرط سے جائز ہے کہ عدم عطا پر دل سے راضی رہے ۔