ملفوظات حکیم الامت جلد 21 - یونیکوڈ |
|
صفحہ نمبر 81 کی عبارت اشیاء موجود ہیں پھر علیحدہ علیحدہ لیموں نارنگی مانگنے کی کیا ضرورت ہے ۔ خاص خاص دعاؤں کے مانگنے میں خشوع و خضوع زیادہ ہوتا ہے ارشاد ۔ حق تعالی کے دربار میں خشوع و خضوع بڑی چیز ہے ۔ تجربہ یہ ہے کہ خاص خاص چیزوں کے مانگنے میں زیادہ خشوع ہوتا ہے ۔ اس واسطے احادیث میں جامع دعاؤں کے علاوہ خاص خاص مقاصد کی بھی دعائیں آئی ہیں ۔ دعا و سفارش بدرگاہ حق مال و جان سے بھی بڑھ کر ہے ۔ حال ۔ جب اور جس وقت ارشاد عالی ہو ۔ یہ غلام خدمت عالی میں جان و مال سے حاضر ہے ۔ارشاد ۔ میں تو ان سب سے بڑھ کر چیز چاہتا ہوں یعنی دعا و سفارش بدر گاہ حق درود شریف اپنی دعا کی قبولیت کیلئے پڑھنا خود غرضی نہیں ہے ارشاد ۔ دینی غرض خود غرضی مذموم میں داخل نہیں اور دعا دین اور طاعت ہے پس اس کے مقبول ہونے کے لئے درود شریف پڑھنا دینی غرض کے لئے ٹھہرا ۔ جو عین مطلوب ہے ذرا بھی اس میں نا پسندیدگی نہیں اور خلاف خلوص نہیں ۔ حال دنیوی امور میں دعا کرنے سے جی ڈرتا ہے کہ کہیں خدا تعالی کی مصلحت کے خلاف دعا مانگ کر اپنے کو خرابی میں نہ ڈال لوں ۔ جہاں اذن شرعی ہو دعا سے نہ رکیں ارشاد ۔ جہاں ایسا ہو گا خود حق تعالی اس کو واقع نہ فرمائیں گے اور اگر عدم جواز کا شبہ ہو تو سمجھ لیجئے کہ آپ اپنے نزدیک خیر سمجھ کر مانگ رہے ہیں ۔ اور اس کے شر ہونے پر کوئی دلیل بالفعل نہیں اس لئے شرعی اذن ہے اور اذن شرعی کے بعد کوئی وجہ شبہ کی نہیں ۔ دعا میں دل نہ لگنے اور تقاضائے عجلت کا علاج ارشاد ۔ دعا میں اگر دل نہ لگے اور تقاضا عجلت کا کرے تو دیر تک باوجود دل نہ لگنے کے دعاء کیا کرے ۔ اس سے دل لگنے لگے گا ۔ امتنی مسیکنا میں مسکینا کے معنی ارشاد ۔ اللھم امتنی مسکینا ۔ اگر یہ دعا نافع عام نہ ہوتی تو حضور قدسؐ اس کا اعلان