ملفوظات حکیم الامت جلد 21 - یونیکوڈ |
|
صفحہ نمبر 80 کی عبارت مشاہدہ اور معائنہ کا مطلب ارشاد ۔ صفات کی طرف توجہ کرنے کو اصطلاح میں مشاہدہ کہتے ہیں اور ذات بحث کے تصور کرنے کو معائنہ کہتے ہیں ۔ دعاء و متعلقات دعاء حال ۔ اب پروردگار عالم ساتھ ایمان کے بلا لیں ۔ بلا بصارت زندگی بے کار ہے تلاوت و مواعظ وغیرہ سے محرومی کا سخت رنج ہے ۔ صحت کی دعا سنت اور علامت عبدیت ہے صبر کا اجر عمل کے اجر سے بڑھ جاتا ہے ارشاد ۔ صحت کی دعاء تو سنت ہے اور علامت عبدیت کی ہے مگر یہ کہنا کہ اب پروردگار عالم کے ساتھ ایمان کے بلا لیں بلا بصارت زندگی بے کار ہے ۔ یہ نہایت بے ادبی ہے اور بعید از عبدیت ہے ۔ہم کو رائیں لگانے کا کیا حق ہے ۔ حضرت حق سے جو پیش آئے خیر ہے تلاوت و کتب بینی میں ثواب اور رضا منحصر نہیں ۔ اول تو صحت کی حالت میں تطوع پر مداومت کرنے والے کو مرض میں بدون عمل کئے بھی ثواب عمل سابق کا ملتا ہے ۔ دوسرے بعض اوقات صبر کا اجر عمل کے اجر سے بڑھ جاتا ہے البتہ بینائی کی دعا خود رائی نہیں اس کی اجازت ہے دعا مانگے اور دل سے مانگے اور ساتھ میں یہ سمجھے کہ اگر اس کے خلاف واقع ہوا وہ بھی خیر ہے اس پر بھی راضی رہے ۔ حال دعاء فرماویں کہ دنیا کے مطالب پورا کریں ۔ یا نہ کریں ۔ لیکن مقصود حقیقی یعنی ۔ رضائے مولی ہمیشہ نصیب رکھیں ۔ مقاصد دنیویہ کی دعاء نہ مانگنا بے ادبی ہے ارشاد ۔ یہ کہنا بے ادبی ہے ہم کو دنیا کے مطالب کی بھی حاجت ہے ۔ دعا یہ کرنا چاہیے کہ دارین کے مطالب پورے ہوں ۔ حال ۔ اللھم اتنا فی الدنیا حسنۃ الخ ایک جامع دعاء ہے اس کے علاوہ بہت سی دعائیں ہیں ۔ اب میں خیال کرتا ہوں کہ جب ہم نے ایک باغ مانگ لیا ہے جس میں گلاب لمچہ نارنگی وغیرہ کل