ملفوظات حکیم الامت جلد 21 - یونیکوڈ |
|
صفحہ نمبر 119 کی عبارت حلال محبت کا انہماک اگر غیر اختیاری ہو تو مضر نہیں تحقیق ۔ حلال محبت کا انہماک اگر غیر اختیاری ہو اور اس سے اعمال ضروریہ دینیہ میں خلل نہ آئے ذرا بھی دین میں مضر نہیں نہ اس سے حق تعالی کی محبت میں کمی ہوتی اور راز اس میں یہ ہے کہ یہ محبت طبعی ہے اور اللہ تعالی کی محبت عقلی تو دونوں ایک قلب میں جمع ہو سکتی ہیں ۔ اور اس انہماک سے فکر و غم میں پڑنا دلیل اس کی ہے کہ حق تعالی کی محبت قلب میں ہے ۔ شیخ کی مجلس کی حاضری کا لطف غیب میں نہ پانا حال ۔ وہ بات جو دربار عالی کی حاضری میں اپنی طبیعت کے اندر پاتا تھا ۔ اس میں بہت کمی پاتا ہوں تحقیق ۔ یہ مضر نہیں وہ کمی صرف لطف کی ہے نفع کی نہیں ۔ جیسے غذا کھانے کے وقت جو مزہ منھ میں آتا ہے بعد میں نہیں رہتا ۔ مگر نفع غذا کا زائل نہیں ہوتا ۔ اپنے کو بدترین خلائق سمجھنا حال ۔ دل میں یہ خطرہ آتا ہے کہ تو بد ترین خلائق ہے تیرا کوئی نیک کام کسی قابل نہیں ہے ۔ تحقیق ۔ یہ خطرہ تو بجز معرفت کا یک قطرہ ہے ۔ خدا تعالی اس کو دریا کر دے ۔ گرانی طبعی موجب اجر ہے حال ۔ چلتے پھرتے چونکہ ذکر میں مشغول رہتا ہوں اس لئے اسے چھوڑ کر نہ کسی کو سلام کرنے کو جی چاہتا ہے نہ جواب سلام دینے کا ۔ تحقیق ۔ یہ گرانی طبعی ہے ۔ لیکن جب تک شعور ہو ادائے واجب ضروری ہے اور گرانی سے اجر بڑھتا ہے ۔ ماخذہ حدیث اسباغ الوضو علی المکارہ لقط بھی نعمت ہے حال ۔ تنگی رزق کے متعلق گریہ و زاری کے ساتھ حق تعالی سے دعا مانگی اس کے بعد اپنی چادر کے اوپر دو نوٹ پانچ روپیہ کے پائے واقعہ کی تحقیق کرتا پھرا کہیں پتی نہیں چلا اب کیا کروں ۔ تحقیق ۔ واقع کی حقیقت کے در پے مت ہو کہ بے ضرورت ہے بلکہ مضر ہے ۔ احکام شرعیہ پر