ملفوظات حکیم الامت جلد 21 - یونیکوڈ |
|
صفحہ نمبر 115 کی عبارت زبان سے یا خیال سے دعاء کرے کہ الہی سب کی خیر ۔ طرف عمل بوقت خیال ترک دنیا حال ۔ اکثر یہی جی میں آتا ہے کہ سب کام چھوڑ چھاڑ کر ایک گوشہ تنہائی میں بیٹھ جاؤں ۔ تحقیق ۔ حسب الترک بعض اعتبار سے بعض اوقات میں ترک سے بھی افضل ہے کہ ترک میں بعض اوقات خطرہ بھی ہے جب کہ ضعف قلب سے تشویش کا احتمال ہو ۔ بخلاف حسب ترک کے کہ محض بے خطر ہے اور بحکم نیت المومن خیر من عملہ اجر و اثر میں اس کا متقارب بس فی الحال اس پر اکتفا کیا جائے کہ جب وقت آئے گا خود غیب سے اس کے سامان مہیا ہو جائیں گے ۔ مجموعہ حالتین میں یہ مضمون نقد حال ہونا چاہئے چونکہ بر میخت بہ بندوبستہ باش چوں کشا چابک و برجستہ باش طرز عمل بوقت طیران ہیبت تحقیق ۔ حالت ہیبت احوال رفیعہ میں سے ہے ۔ جب تک اس کی خود بخود تعدیل نہ ہو جائے اسی حال کا اتباع کیا جائے ۔ کسی عمل نیک پر اپنی بڑائی کا خیال آنا حال ۔ کوئی پسندیدہ کام کیا جائے تو طبیعت میں بڑائی محسوس کرتا ہوں ۔ تحقیق ۔ جو خیال اور اثر غیر اختیاری ہوا اور اعتقادا اس کو برا سمجھے اور اس کے مقتضاء پر عمل بھی نہ کرے ۔ مثلا زبان سے فخر کرے نہ قصدا اپنے کمال کا استحضار کرے تو کچھ ملامت نہیں اور اگر اس کے ساتھ ہی اپنے عیوب اور نقائص کا استحضار بھی کر لے اور سوچ لے کہ اگر اللہ تعالی کے نزدیک یہ کمال مقبول نہ ہوا تو ہیچ ہے ۔ تو اس عمل سے اجر ملے گا ۔ اور اسی استحضار کا تکرار ان خیالات کا علاج ہے ۔ جس سے بتدریج مضمحل ہو کر کالعدم ہو جاتا ہے ۔ امور اختیاریہ کا علاج کلی تحقیق ۔ غیر اختیاری امور کے لئے صرف دعا طریق ہے ۔ امور غیر اختیار یہ سب محمود ہیں تحقیق ۔ امور غیر اختیار یہ میں غیر محمود کا تحقق ہی نہیں ۔