ملفوظات حکیم الامت جلد 21 - یونیکوڈ |
|
صفحہ نمبر 114 کی عبارت طریق سے ہے ۔ ہر کجا پستی آب آ بخار ود ہر کجا مشکل جواب آ بخار ود معیار اعظم مرضی و نا مرضی کا شرع ہے ۔ اور اس پر عمل اختیاری ہے اور اس میں ضعفاء کی باضابطہ اعانت بھی ہے ۔ تکدر بعد الجماع حال ۔ بعض اوقات بعدالفراغ جماع طبیعت مکدر ہو جاتی ہے جیسے کسی معصیت کا ارتکاب ہو جانے پر انفعال ہوتا ہے ۔ تحقیق ۔ یہ ایک حال ہے کہ توجہ الی غیر الحق بالمحبت سے طبعا انقباض ہوتا ہے امور طبعیہ مذموم نہیں یہ از خود رفع ہو جائے گا کبھی اثر ضعف جسمانی کا بھی ہوتا ہے ۔ اعمال صالحہ پر خوشی عقلی کافی ہے تحقیق ۔ اعمال صالحہ پر خوشی عقلی کافی ہے ۔ اور وہی مطلوب ہے طبعی خوشی وابستہ ہے اسباب متعددہ کے ساتھ ایک صحت بدنی اعتدال مزاج بھی ہے اس کے نہ ہونے سے خوشی نہیں ہوتی جو قابل التفات نہیں ۔ اجازت شیخ دلیل کمال نہیں بلکہ دلیل مناسبت ہے حلال ۔ ز تحریر مجاریت خود شرمم می آید خود بخود خیال کما می آید ۔ تحقیق ۔ ایں اعتقاد کمال نیست کہ مضر باشد وسوسہ است کہ مضر نیست در چنیں اوقات استحضار عیوب کنند و بدل آ رند کہ اجازت دلیل کمال نیست بلکہ دلیل مناسبت است چنانچہ دستار فضیلت بعد فراغ کتب می بندند اگرچہ عالم کامل نبا شد صرف مناسبت مدار ایں رسم باشد کمال بضر اسخ دور است ۔ بیوی کے مرنے کی تمنا و خیال کا علاج حال ۔ اپنے گھر کے متعلق بعض وقت یہ خیال ہوتا ہے کہ اگر مر جائے تو میں مولانا کے پاس جا کر خوب ذکر کیا کرو ۔ اس سے میرے ذمہ گناہ تو نہیں ہوا ۔تحقیقی ۔ اس سرسری خیال سے گناہ نہیں ہوا ۔ ہاں اگر دھیان باندھ لیا جاتا کہ یہ مر ہی جائے تو اس میں گناہ ہے اگر تجربہ سے یہ شخص صاحب ہمت و تصرف نہیں تو صرف مسلمان کی بد خواہی کا ۔ ورنہ ہلاک و قتل کا بھی ۔ اس لئے ایسے خیال کے وقت یوں مناسب ہے کہ فورا ادھر سے اپنا خیال ہٹا لے اور