ملفوظات حکیم الامت جلد 21 - یونیکوڈ |
|
صفحہ نمبر 112 کی عبارت یہ بھی ایک قسم کا دوام ہے کہ کبھی ہو کبھی نہ ہو حال ۔ خدا جانے کیا سبب ہے کہ جب کبھی کام پابندی سے کرنا چاہتا ہوں ۔ تو دو چار روز کے بعد وحشت ہونے لگتی ہے ۔ اور کام چھوڑ بیٹھتا ہوں ۔ تحقیق ۔ بعض طبائع کا یہ جبلی خاصہ ہے ۔ پریشانی کی کوئی بات نہیں ایسے شخص کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ یہ بھی ایک قسم کا دوام ہے کہ کبھی ہو اور کبھی نہ ہو ۔ اسی طرح کرتے رہنے سے دوام حقیقی میسر ہو جاتا ہے ۔ حاصل یہ ہے کہ وہ گو دوام نہیں مگر بحکم دوام ہے اثر اور برکت میں ۔ احوال غیر اختیاریہ دائم نہیں ہوتے ۔تحقیق ۔ احوال غیر اختیاریہ دائم نہیں ہوتے اور اگر دائم ہوں تو ان میں لذت نہ رہے اور اکثر اس کے مصالح اس لذت پر مبنی ہیں ۔ توجہ الی الکیفیات والا نوار تحقیق ۔ قصدا انوار و کیفیات کی طرف توجہ نہ کرنا چاہئے لیکن اس کی بھی ضرورت نہیں کہ اس کے دفع کا اہتمام شدید کیا جائے غرض نہ استحضار اس کا کیا جائے ۔ نہ استنکار کیا جائے کہ دونوں میں التفات الی غیر المقصود ہے ایک میں اثباتا ایک میں نفیا اور یہی التفات الی الغیر حجاب ہے ۔ بشارت پر رونا اقرب الی سلامت الفطرت ہے تحقیق ۔ بشارت کی آیتوں پر رونا آنا زیادہ اقرب الی سلامۃ الفطرت ہے کہ اس سے جوش زیادہ ہوتا ہے اور جوش سے رونا آتا ہے ۔ غیر اختیاری کے در پے نہ ہونا چاہئے تحقیق ۔ غیر اختیاری امور کا کبھی قصد نہ کریں اس کا انجام پریشانی ہے ۔ جو ہو جائے خدا تعالی کا شکر کریں اور اصلی کام میں لگیں ۔ ذوقی حالت کے ابقاء کی فکر پریشانی کی بنیاد ہے تحقیق ۔ ذوقی حالت کے ابقاء یا زیادت کی فکر کرنا ہی پریشانی کی بنیاد ہے کیونکہ وہ غیر اختیاری ہے اور غیر اختیاری کے ساتھ قصد کا تعلق تمنع اور ممنوع کی فکر یقینا پریشانی ۔ قضا نمازوں کی ادائیگی کی سہل ترکیب